حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالی عنہا نے بیان فرمایا کہ میرے پاس ایک عورت اپنی دو بیٹیوں کو لے کر بھیک مانگنے کے لیے آئی تو ایک کھجور کے سوا اس نے میرے پاس کچھ نہیں پایا وہی ایک کھجور میں نے اس کو دے دی تو اس نے اس ایک کھجور کو اپنی دونوں بیٹیوں کے درمیان تقسیم کردیا اور خود نہیں کھایا اور چلی گئی اس کے بعد جب رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم مکان میں تشریف لائے اور میں نے اس واقعہ کا تذکرہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے کیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ان بیٹیوں کے ساتھ مبتلا کیا گیا اس نے ان بیٹیوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا تو یہ بیٹیاں اس کے لیے جہنم سے پردہ اور آڑ بن جائیں گی۔
(صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والآداب،باب فضل الاحسان الی البنات،رقم ۲۶۲۹،ص۱۴۱۴)