🌹 *ریاضی دان کا اظہارِ محبت* 🌹
کل میں تمہارا مستطیل نما مکان جو مثلثی گلی میں واقع ہے, کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک میری نظر تمہارے نہایت ہی خوبصورت دائرہ نما چہرے , مخروطی ناک اور کروی آنکھوں پر پڑی
سچ مانو تمہیں دیکھنے سے قبل میرا دل ایک خالی سیٹ کی مانند تھا لیکن ایک مخصوص مقدار کا وکٹر تمہاری آنکھوں سے تھیٹا ریڈینس کے ساتھ انحراف پاتے ہوئے میرے دائرہء دل پر خطِ مماس کی طرح ثبت ہوا تو میرا دل عشق و محبت کا ایکل سیٹ بن کے رہ گیا
میری محبت کے اس دودرجی مساوات کو , جسکے دو حقیقی جذور ہیں , مجھ سے ایک بہتر ثنائی تعلق پیدا کرتے ہوئے صرف اور صرف تمہی حل کرسکتی ہو
لہٰذا میری تم سے درخواست ہے کہ تم میری محبت کے دعوئ عام کو فیثا غورثی مسلہء اثباتی کے ثبوت کی طرح قبول کرتے ہوئے میری زندگی کے ترسیمی کاغذ پر اپنی مماثلت اور مشابہت کی لکیریں کھینچیں تاکہ میری حیات کا کھوکلا استوانہ ایک ٹھوس کرہ کی شکل اختیار کرتا ہوا نظر آئے اور ہم اپنے ثنائی عمل سے عشق و محبت , پیار , ایثا و قربانی کا لامحدود سیٹ بن کر اپنی زندگی کے دکھوں کی تقسیم اور سکھوں کی ضرب کرنے والے بنیں
تمہیں اگر میرا پرستاو قبول ہے تو آو ہم خطی جوڑی کے زاوئیے بن جائیں ورنہ پھر متقابلہ زاویوں کی جوڑی بنے رہنے میں ہی بہتری ہے
....ڈاکٹر یاسین راہی