بختِ حلیمہ جاگ گیا ہے ابر خوشی کے چھائے ہیں
شاہِ دوعالم نورِمجسم اس کے مکاں پر آئے ہیں
آج محمد پیداہوئے تو نور جہاں میں چھایاہے
جھوم رہی ہیں ساری فضائیں اورفرشتے آئے ہیں
جشنِ ولادت پیارے نبی کا کیوں نہ منائیں مستی میں
کوچہ کوچہ گلشن گلشن سبز علم لہرائے ہیں
پیداہوئے ہیں جب سے محمدنورکادریابہتاہے
گونج رہے ہیں نوری نغمے ذرّے چمک پہ آئے ہیں
ہم کو فداؔ اس شان پہ اپنی فخر بھی ہے اور راحت بھی
ان کے غلاموں میں ہم بھی ہیں ان کے ہی کہلائے ہیں
غلام ربانی فدا Bakht-e-Haleema Jaag Gaya Hai Abar Khushi Ke Chaye Hain > Gulam Rabbani Fida |