پیشوائے انبیاء ہے آمنہ کی گود میں
وہ حبیبِ کبریا ہے آمنہ کی گود میں
ہے امامِ انبیا ء بھی انبیاء کارہنما
اہلِ دل کا مقتداہے آمنہ کی گود میں
اس کی تابانی سے چمکے گی یہ ساری کائنات
ایک گوہرِ بے بہاہے آمنہ کی گود میں
جوزمانے کے طبیبوںسے نہ اچھے ہوسکے
ان مریضوں کی دواہے آمنہ کی گود میں
عرش پہ جس کو بلائے گا خدا معراج میں
وہ ہی عالی مرتبہ ہے آمنہ کی گود میں
اے فداؔ تیراغم وآلام کیاکرپائیں گے
جب کہ تیرا پیشواہے آمنہ کی گود میں
غلام ربانی فدا
Peshwa-e-Ambiya Hai Aamina Ki Good Me > Gulam Rabbani Fida |