سیادتِ فریدی
شیخ المشائخ حضرت فرید الدین مسعود معروف گنج شکر قدس سرہ کے والد ماجد جمال الدین بن سلیمان بن شعیب ہیں اور شعیب حضرت مجدد و قدس سرہ کے بارہویں دادا ہیں، رشید احمد صاحب امروہوی نے آپ کے سلسلہ نسب کے سلسلہ میں کتاب ’’سیادتِ فریدی‘‘ لکھی ہے، رشید احمد خان صاحب نے طرفہ تماشا کیا ہے کہ اس سلسلہ میں عالیہ پُر از اولیائے کاملین کو بہ یک جنبش قلم، از طائفہ، سادات حسینی قرار دے دیا ہے، صدہا سال سے یہ اولیائے کبار اپنے کو فاروقی لکھ رہے ہیں اور رشید احمد صاحب ان سب کے اقوال سے صرف نظر کرکے ان کو حسینی سید کہہ رہے ہیں، حالاں کہ حضرت شہاب الدین فرخ شاہ کی قبر کابل سے تقریباً ساٹھ میل کے فاصلہ پر حصہ شمالی میں درّہ فرخ شاہ میں موجود ہے، آپ کے مزاد پر گنبد بنا ہوا ہے اور آپ کے آٹھویں دادا حضرت ابوالفتح کی قبر علاقہ لوگر میں موجود ہے اور وہاں کے لوگ ان کو شیخ کہتے ہیں اور واقف کار افراد شیخ فاروقی سمجھتے ہیں۔
اس عاجز کے نزدیک اس قسم کی مساعی جو ہندوستان میں پائی جارہی ہیں از آثار تشیع ہیں، جو کہ اہل سنت و جماعت میں مثل ذبیب النمل سرایت کررہی ہیںکہ امامت اور ولایت، امیر المومنین شیر خدا حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ اور آپ کی مبارک اولاد کا حق ہے، اس سلسلہ میں عاجز نے حضرت خواجہ خواجگان خواجہ باقی باللہ قدس سرہ کے احوال مبارکہ میں کچھ لکھا ہے جو کہ دو مرتبہ آپ کے مجموعہ کلام کے ساتھ بہ تغییر یسیر چھپا ہے، ایک صاحب کو اس پر اعتراض ہوا ،
اور انہوں نے اس سلسلہ میں بہت کچھ لکھا، بجائے اس قیل و قال کے اگر وہ قبلہ حق پرستاں حضرت خواجہ قدس سرہ کی سیادت کا اثبات معتبر کتابوں سے کردیتے تو اس عاجز کا کلام خود بہ خود رد ہو جاتا، اس عاجز کی نظر ’’ان اکرمکم عنداللہ اتقاکم‘‘ اور ’’اللہ یجتبی الیہ من یشاء ویھدی الیہ من ینیب‘‘ پر ہے۔
اور انہوں نے اس سلسلہ میں بہت کچھ لکھا، بجائے اس قیل و قال کے اگر وہ قبلہ حق پرستاں حضرت خواجہ قدس سرہ کی سیادت کا اثبات معتبر کتابوں سے کردیتے تو اس عاجز کا کلام خود بہ خود رد ہو جاتا، اس عاجز کی نظر ’’ان اکرمکم عنداللہ اتقاکم‘‘ اور ’’اللہ یجتبی الیہ من یشاء ویھدی الیہ من ینیب‘‘ پر ہے۔
نسب نامہ
حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی کا سلسلہ نسب اس عاجز کے نزدیک مخدوم عبدالاحد، زین العابدین، عبدالحی، محمد، حبیب اللہ، امام رفیع الدین، نصیر الدین، سلیمان، یوسف، اسحاق، عبداللہ، شعیب، احمد، یوسف، شہاب الدین علی فرخ شاہ، نورالدین، نصیرالدین، محمود، سلیمان، مسعود، عبداللہ الواعظ الاصغر، عبداللہ الواعظ الاکبر، ابوالفتح، اسحاق، ابراہیم، ناصر، عبداللہ، عمر، حفص، عاصم، حضرت عبداللہ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔
(سوانح ہادیٔ کامل شاہ ابوالخیر ۱۳۹۲ھ، معروف بہ: مقاماتِ خیر، تصنیف: حضرت شاہ ابوالحسن زید فاروقی، ناشر: ڈاکٹر
ابوالفضل محمد فاروقی، درگاہ حضرت شاہ ابوالخیر ، شاہ ابوالخیر مارگ دہلی)
ابوالفضل محمد فاروقی، درگاہ حضرت شاہ ابوالخیر ، شاہ ابوالخیر مارگ دہلی)