آپ اپنے خاوند سے محبت کرتی ہیں؟
اپنی شیریں بیانی سے اپنے خاوند کا دل جیتئے اور اسے اس بات کی تسلی کرایئے کہ اس کے بغیر آپ کی زندگی ادھوری ہے، اگر آپ یہ محسوس کریں کہ وہ آپ سے اتنی محبت نہیں کرتے جتنی کہ آپ ان سے کرتی ہیں تو اس بات کاقوی امکان ہے کہ آپ کا اظہار محبت کرناان کے جذبہ محبت کو تحریک دے سکتا ہے۔ آپ کی محبت ان کے دل میں آپ کے لئے محبت کا ایک خوبصورت دریچہ کھول سکتی ہے‘ اس سلسلے میں حضرت عمر بن الخطاب کا ایک مقولہ ذہن میں رکھیئے:
’’اگر کوئی عورت اپنے خاوند کو نا پسند کرتی ہو تو اسے نہ بتائے ، کیونکہ گھروں کی بنیاد محبت پر ہوتی ہے۔‘‘
(کیف تختارزوجتک ص ۳۹)