بہترین عورت :
مجلس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن صحابہؓ سے پوچھا :
یہ تو بتاؤ کہ دنیا کی عورتوں میں سے بہترین عورت کون سی ہے ؟
کسی نے کوئی جواب دیا ‘کسی نے کوئی جواب دیا ۔
اسی دوران حضرت علی ؓ کسی کام سے گھر تشریف لے گئے‘ سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کو بتایا کہ محفل میں تذکرہ ہورہا ہے کہ دنیا کی بہترین عورت کون سی ہے ؟ حضرت فاطمہؓ کہنے لگیں میں بتاتی ہوں کہ دنیا کی بہترین عورت کون سی ہے ؟
فرمانے لگی:
دنیا کی سب سے بہترین عورت وہ ہے جو نہ خود کسی غیر مرد کی طرف دیکھے اور نہ کوئی غیر مرد اس کی طرف دیکھ سکے ۔
حضرت علیؓ واپس حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور عرض کیا :
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری اہلیہ نے دنیا کی سب سے بہترین عور ت کی پہچان بتائی ہے ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
فاطمۃ بضعۃ منی
’’فاطمہ تو میرے جگر کا ٹکڑ اہے‘‘