چادر دیکھ کر پاؤں پھیلایئے: Chadar Dekh Kar Paon Phaialiye

 چادر دیکھ کر پاؤں پھیلایئے:

اخراجات کی شرح آمدنی کی شرح سے کم رکھیے۔ آج اگر آپ کی آمدنی 1000 روپے ہے اور 2000 کے اخراجات کر رہی ہیں تو کل کو یہ آمدنی 700 رہ جائے گی لیکن اخرجات کو نیچے لانا مشکل ہو گا۔

پھر آپ نہ تو اطمینان سے کھا سکیں گی اور نہ ہی پہن سکیں گی۔ اپنی حقیقت پہچانیے اور اوقات میں رہنے کی ہر وقت کوشش کیجیے۔

ہر کام سے قبل مشورہ کر لیجیے‘ پھر الزام کا موقع کسی کو نہ ملے گا۔ جو کام کیجیے حیثیت کے موافق کیجیے‘ کبھی پریشانی نہ ہو گی۔

آج کل اسراف کا دستور و رواج ہے۔ اگر کوئی اپنی حیثیت میں رہ کر کرے تو لوگ بخیل کہتے ہیں۔ غریب کوئی بھی نہیں کہتا۔ بس اسی سے لوگوں کی فطرت اور خصلت کا اندازہ کر لیجیے۔

آپ اپنے آپ کو ترجیح دیں اور اپنی حیثیت میں رہیں۔ اس بے جا خرچ سے کیا فائدہ کہ وقت پڑنے پر انسان دوسروں کا محتاج بن جائے‘ اس ہوشیاری سے خرچ کیجئے کہ نہ تو آپ کو قرضہ اٹھانا پڑے اور نہ ہی مردوں کو تکلیف ہو۔ان سے ہر وقت فرمائشیں نہ کیجیے‘ اور نہ ہی کسی وقت پر طعنہ دیجئے کہ ’’میری خواہش کا کبھی پاس نہیں رکھا گیا‘‘۔

جو کچھ آپ کو دیا جائے اسے غنیمت جانیے اور ان کے آرام کی فکر کرتی رہیں۔

Previous Post Next Post