خوشگوار زندگی کا حصول
اللہ پاک نے قرآن کریم میں جہاں مرد و عورت کی تخلیق کو ذکر فرمایا ہے، وہیں اس کے مقصد کو بھی واضح کردیا:
{لِتَسْکُنُوْا ِالَیْھَا} (سورۃ الروم)
تاکہ مردعورت سے سکون حاصل کریں۔
پھر فرمایا:
{وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً} (سورۃ الروم)
تمہارے درمیان محبت اور رحمت و شفقت کا رشتہ پیدا فرمادیا۔
ہر انسان دل کے سکون ،سروراورغموں کے زوال کا خواہش مند ہے، کیونکہ خوشگوار زندگی کا حصول اسی صورت میں ممکن ہے، اسی کے ذریعہ دائمی خوشی و سرور حاصل ہوتاہے۔
لیکن یاد رکھئے!اس خوشی و سرور کو حاصل کرنے کے لئے مختلف اسباب اختیار کرنا پڑتے ہیں، کچھ دینی ہیں،کچھ طبعی اور کچھ عملی۔ اس کائنات میں صرف مؤمنین ہی ایسے خوش بخت افراد ہیں جو ان اسباب کو کلی طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔