گلاب کے پھول
توبہ و استغفار کو اپنا وطیرہ بنائے رکھیے اور اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیے کہ آپ کا رب مغفرت چاہنے والے کو صاف کرتا ہے‘ جو کوئی اس کی جناب میں لوٹ آئے اس کی توبہ قبول کرکے اسے اپنا بنالیتا ہے۔
! دنیا و آخرت کی سعادت مندی اور خوش نصیبی کمزوروں پر رحم کرنے میں ہے‘ دل کا سکون و قرار محتاجوں کی ضرورتیں پوری کرنے میں ہے اور عافیت کا راز غصہ نہ کرنے میں مضمر ہے۔
" پر امید رہیے‘ ہر معاملے میں نیک نالی کو تھامے رکھیے‘ ہر وقت یہی تصور کیجیے کہ تقدیر خداوندی آپ کی موافقت کر رہی ہے‘ فرشتے آپ کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں اور جنت آپ کی منتظر ہے۔
# راہ زندگی پر پیش آنے والے مصائب کو خوش اسلوبی کے ساتھ جھیلئے‘ تصور رکھیے کہ مصائب تو ہر ایک کو پیش آتے ہیں لیکن مزہ تو یہ ہے کہ مصائب کو ایک طرف رکھ کر رب کی نعمتوں کو گنا جائے‘ مصائب خود بخود بھول جائیں گی۔
$ اس کائنات کے کسی فرد کی تمام خواہشیں پوری نہیں ہوتیں آپ کی بھر پور خواہش پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتی‘ لہٰذا بلا وجہ خواہشوں کو دل میں جگہ دینا بے سود ہے۔
% شہد کی مکھی سے بلند ہمتی سیکھئے‘ دوسرے کے لیے اپنے نفس میں برائی کا مادہ ہی نہ پیدا کیجئے‘ بالکل اس مکھی کی طرح کہ جسے اگر پتھر مارا جائے تو وہ پتھر کا جواب اینٹ سے دینے کی بجائے اپنا شہد انڈیل دے۔
& کیا آپ نے کبھی یہ سنا کہ فلاں کے حزن و ملال نے اس کی فوت شدہ چیز لوٹا دی یا اس کے غم نے غلطی کی اصلاح کر ڈالی‘ یقینا آپ نے کبھی ایسا نہ سنا ہوگا‘ پھر آپ کا یہ غم و حزن کیسا؟
' انسان رب کے بارے میں جیسا سوچتا ہے رب بھی ویسا ہی فیصلہ کرتا ہے‘ لہٰذا آزمائشوں اور مصائب کی انتظار میں نہ بیٹھئے بلکہ ہر وقت اللہ اسے عافیت اور امن و سلامتی کا سوال کرتی رہے۔
( حسد اور کینہ دوسرے کا کچھ نقصان نہیں کرتے‘ سراسر آپ کا اپنا ہی نقصان ہوتا ہے۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ جو کوئی آپ کے ساتھ برائی کرے اسے معاف کردیجیے‘ کینے اور بغض کا خود بخود علاج ہوجائے گا۔
) باطنی نظاقت کے ساتھ ساتھ جسمانی نظاقت کی اہمیت سے بھی انکار نہیں‘ غسل‘ وضو‘ مسواک‘ خوشبو‘ سرمہ اور سلیقے کی زندگی‘ اس کے اہم ستون ہیں‘ جو یہ تنگی کو کشادگی سے بدل سکتے ہیں۔