پردہ …عفت و عصمت کا نشان:
اسلام نے عورت کی عفت و عصمت کا بڑا پاس رکھاہے۔ اسلام کا دراصل ایک مزاج ہے کہ وہ برائی کو جڑ سے ختم کرتا ہے۔
دیکھئے! زنا سے عورت کی عفت و عصمت پر داغ لگتا ہے تو اسلام نے اس داغ سے محفوظ رکھنے کے لیے عورت کو حکم دیا کہ وہ اپنے وجود کو مردوں کی نظروں سے اوجھل کردے کہ جب یہ وجود ہی اوجھل ہوجائے گا تو نہ کسی مرد کی اس کے حسن و جمال پر نگاہ پڑے گی اور نہ ہی کوئی اس پر فریفتہ ہوگا۔ جب فریفتگی نہ ہوگی تو تعلقات استوار نہ ہوں گے اور نہ ہی زنا کی نوبت آئے گی اوریوں عورت کی عفت و عصمت کا مکمل سامان ہوجائے گا۔