ٍ#تـعـارف
#ڈاکــٹر الشـیـخ عـبـدالعـزیـز الخـطـیـب الحـسـنـی الجـیـلانـی دامـت بـرکـاتـہم العـالـیہ
#از قــلم : #احـمـد رضـا مغل
#نام : عبدالعزیز الحسنی
مسلکا شافعی ہیں
#ولادت کی بشارت :
1956ء میں دمشق میں پیدا ہوئے ولادت کی بشارت پہلے ہی مل گئی تھی مزید آپ
( شیخ عبدالعزیز الخطیب ) اپنی کتاب " غرر الشام فی تراجم آل الخطیب " میں لکھتے ہیں کہ عارف باللہ شیخ احمد الحارون رحمۃ اللّٰہ علیہ نے میری والدہ سے میری ولادت سے قبل فرمایا ان شاءاللہ تم ایک بیٹا پیدا کروگی اس کا نام عبد العزیز رکھنا اور وہ عبد العزیز دباغ جیسا ہوگا میری ولادت ہوئی پھر والدہ ماجدہ کے پاس لایا گیا اور لڑکے کی خوشخبری سنائی گئی تو وہ بہت خوش ہوئی شیخ احمد الحارون رحمۃ اللّٰہ علیہ کے فرمان کے مطابق میرا نام عبد العزیز رکھا گیا ۔
والد ماجد مجھے حفظ قرآن کی ترغیب دیتے رہتے۔ شاید یہ سب شیخ احمد الحارون کی بشارت کے سبب سے ہوا ہو لہذا میں نے چھوٹی سی عمر میں عم پارہ یاد کرلیا اور جب دس سال کا ہوا تو بڑی سورتوں کو یاد کرنا شروع کر دیا
#سلسلہ نسب :
آپ 25 واسطوں سے حضور غوث الاعظم رحمۃ اللّٰہ علیہ سے ملتے ہیں آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے
فضيلۃ الشيخ الد کتور السيد عبد العزيز بن العلامۃ الشيخ محمد سہيل بن الشيخ عبد الفتاح ابن العلامۃ الشيخ محمد بن العلامۃ الشيخ عبد اللہ بن الشيخ عبد الرحيم بن الشیخ الشریف محمد الخطيب القادري الحسنی و الحسینی الجیلانی الشافعی الاشعری الدمشقی
#الخطیب کہنے کی وجہ :
آپ کے پانچویں دادا شیخ علامۃ محمد الخطیب رحمۃ اللّٰہ علیہ ہیں جن کا نام محمد اور لقب الخطیب ہے ان کو سب سے پہلے خطیب کے لقب سے نوازا گیا اس وجہ سے آپ کے خاندان کو " آل الخطیب " کے نام سے یاد کیا جاتا ہے آپ کا خاندان علمی و روحانی رہا ہے اور شیخ عبدالعزیز الخطیب نے اپنے خاندان کے تمام افراد کے تراجم ( تعارف ) کے لیے ایک مستقل کتاب لکھی ہے جس کا نام " #غرر الشام فی تراجم آل الخطیب " ہے
#اساتذہ :
آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سے جامع الاموی الکبیر دمشق میں حاصل کی پھر مختلف کبار مشائخ شام سے تعلیم کا سلسلہ جاری رہا جن میں چند مشہور معروف مشائخ کرام نام درج ذیل ہیں
1 علامۃ المحدث الفقيہ الشيخ محمد صالح بن أحمد الخطيب الحسني
2 علامۃ الشام محدث الشام الاکبر الشيخ بدر الدين الحسني
3 شيخ الطريقۃ الشاذليۃ وأمام أہل عصرہ في الأذواق والمعارف العلامۃ العارف باللہ تعالى سيدي الشيخ عبد الرحمن الشاغوري
4 علامۃ الشيخ عبد الرحمن بن أحمد التلمساني
5 علامۃ الفقيہ الحنفي الشيخ أديب ال کلاس
6 شيخ الطريقۃ القادريۃ بم کۃ الم کرمۃ العلامۃ الشيخ وہاج الصديقي
7 علامۃ المحدث الشیخ نور الدین عتر رحمھم اللہ تعالیٰ
#بیعت و خلافت :
آپ کو علوم و فنون اور سلسلہ قادریہ ، نقشبندیہ ، شاذلیہ،مولویہ ،بدویہ ، کے علاوہ 40 سے زائد سلسلوں کی اجازت حاصل ہیں آپ کو دمشق میں " #شیخ الشازلیۃ القادریۃ " سے معروف ہیں
سلسلہ رفاعیہ میں شیخ عبد الحکیم عبد الباسط سے اور
سلسلہ شاذلیہ میں شیخ الشاذلیہ فی بلاد الشام عبدالرحمن الشاغوری اور الشیخ شکری لطفی
سلسلہ قادریہ و نقشبندیہ میں شیخ الطریقین شیخ احمد الوھاج سے
اور اسی طرح آپ کو شیخ احمد نصیب المحامید ، شیخ محمود قویدر ، شیخ محمد ریاض ، شیخ یاسین سوید ، شیخ ریاض المالح ، آپ کے چاچا شیخ محمد طہ الخطیب سے بھی اجازات حاصل ہیں
#تدریس :
جامع مسجد الدرویشیۃ میں شیخ عبد الوکیل الدوبی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے زیر سایہ نماز ظہر کے بعد #فقہ اربعہ کی تدریس فرمائی
#فقہ حنفی میں :
حاشیہ ابن عابدین ، طحطاوی علی المراقی
#فقہ شافعی میں :
شرح ابن قاسم ، کفایۃ الاخیار ، روضۃ المحتاجین
#فقہ مالکی میں :
مختصر ابن عاشر ( والنور المبین للکافی ) ، العشماویۃ علی ابن ترکی ، شرح الصاوي علی الجالین
یونہی #فقہ حنبلی میں بھی :
الروض المربع ، الجمع بین الإقناع و المنتھی
اور #حدیث میں : جامع الاصول کا درس دیا یہوں کہا جاسکتا ہے آپ مذاھب اربعہ میں اچھی گرفت رکھتے ہیں جو کہ آپ کی تدریس کی مہارت پر دال ہے مدرس حضرات جانتے ہیں مذاھب اربعہ میں تدریس کرنا کمال در کمال ہے
1995ء 1416میں مدرسۃ التھذیب والتعلیم کا آغاز کیا جس میں آپ نے تدریس بھی کی۔ اس کے علاوہ جامع الجارح بالمھاجرین میں بھی تدریس کرتے رہے ہیں
#دنیاوی تعلیم :
دنیاوی تعلیم کویت اور بیروت سے حاصل کی آپ کے #MA کے مقالے کا نام " میزان الاخیار فی تجارۃ و التجارۃ علی المذاھب الاربعۃ " اس مقالے کے مشرف ڈاکٹر مصطفیٰ البغا تھے
آپ کے #Diploma کے مقالے کا نام " میزان الاخیار فی تجارۃ و التجارۃ علی المذھب الحنفی " ہے
#اشاعت دین :
آپ نے اشاعت دین کے لیے بغداد ، عراق ، مصر ، کویت، ترکی ،جزائر ، امیریکا ، افریقہ ، پاکستان بنگلادیش ، ھندوستان ، سنگاپور سفر بھی کیے ہیں آج کل( 2021 ، دسمبر ، 25 ) حضرت پاکستان تشریف لائے ہوئے ہیں
اشاعت دین کے لیے آپ نے مدرسۃ التھذیب و التعلیم قائم کیا ہے اور مزید " ادارۃ السلوک الصوفیہ " کے نام سے ایک تنظیم قائم کی جو مختلف ممالک میں اپنا کام کررہی ہے اس تنظیم کے تحت عالمی صوفی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے الحمدللہ یہ کانفرنس ملک پاکستان میں 2 مرتبہ ہوئی ہے
#مشائخ پاکستان سے محبت :
آپ سیدی مرشدی امیر اہلسنت #مولانا الیاس عطارقادری دام ظلہ اور قبلہ محافظ ختم نبوت بابا رضوی رحمۃ اللّٰہ علیہ سے بڑی محبت فرماتے ہیں امیر اہلسنت محبت کا اظہار یوں فرمایا کہ 2017 کی عالمی صوفی کانفرنس میں شریک تمام مشائخ کرام کو فیضان مدینہ لاۓ آپ نے اپنی محبت کا اظہار ان الفاظ سے فرمایا کہ : سیدی شیخ الیاس اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اگر پوچھا کہ کیا کسی نیک آدمی کی صحبت میں کوئی وقت گزارا تو میں عرض کروں گا میں نے الیاس قادری کی صحبت میں کچھ وقت گزارا ہے
یقیناً اتنی بڑی شخصیت کا سیدی و مرشدی کے متعلق اس طرح کے الفاظ کہنا کسی سند سے کم نہیں
#بابا جی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے متعلق محبت کا اظہار ان کے چہلم پر ان شہزادے حضرت مولانا سعد رضوی دام ظلہ سے ان الفاظ میں کیا : اخی سعد یا سعد السعود اھل الشام یبایعوک میرے بھائی سعد اے سعد سعادتوں والے اہل شام آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں
آپ کا باباجی کے شہزادے سے محبت کا اظہار کرنا یقیناً انہی سے محبت ہے
#امتیازیت و خصوصیات :
◾آپ نے مذاھب اربعہ میں تدریس فرمائی
◾آپ مذاھب اربعہ کے مفتی بھی ہیں آپ کا مجموعہ فتاویٰ بنام " الفتاویٰ علی المذاھب الاربعۃ " ہے
◾آپ نے فقہ حنفی میں تجارت کے موضوع پر Diploma کیا مقالہ کا نام " " میزان الاخیار فی تجارۃ و التجارۃ علی المذھب الحنفی " یاد رہے آپ مسلکا شافعی ہیں
◾آپ کا سلسلہ نسب سرکار غوث الاعظم رحمۃ اللّٰہ علیہ سے 25 واسطوں سے ملتا ہے
◾آپ کو ثلاثیات بخاری 16 واسطوں سے اجازت حاصل ہے۔
#مؤلفات :
آپ مفتی ، مصنف ، محقق ، مؤلف بھی ہیں آپ کی تألیفات سے آپ کی علمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
آپ کی سات (7) موسوعات حدیث ،فقہہ ، تصوف ، عقائد ، خطبات ، تاریخ السلامیہ ، دروس کے موضوعات پر ہیں
#موسوعۃ الحدیث الشریف ( 4 مجلد )
#موسوعۃ الفقۃ الشافعی ( 20 مجلد )
#موسوعۃ التصوف ( 9 مجلد )
#موسوعۃ العقائد ( 5 مجلد )
#موسوعۃ خطب المنبریہ ( 12 مجلد )
#موسوعۃ الشخصیات الاسلامیہ ( 7 مجلد )
یہ تمام الگ الگ ہیں ان سابقہ موسوعات کا علیحدہ سے مجموعہ بھی تیار کیا گیا ہے " موسوعۃ الاعمال ال کاملۃ " کے نام سے جو 33 ( تینتیس ) جلدوں پر مشتمل ہے
موسوعۃ الدورس البدریہ ( 5 مجلد )
یہ موسوعہ محدث الشام الاکبر حضرت امام بدر الدین الحسنی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دیے ہوئے درس ہیں جن کو ان والد محترم حضرت محمد سھل الخطیب الحسنی نے قلم بند کیا پھر شیخ عبدالعزیز الخطیب نے تحقیق و تخریج کی
مزید آپ کے والد محترم محمد سھل الخطیب نے چار (4) کتابیں تحریر کی ہیں ( جن پر شیخ عبدالعزیز الخطیب نے تحقیق و تخریج کی ہیں ) چند کی تصاویر کمنٹ میں ہیں
1 کتاب الاسراء و المعراج
2 کتاب مناسک الحج و العمرۃ
3 کتاب الدعوات
4 الوصیۃ الواجبۃ
(1) ضم ثلاثۃ اقمار علی متن غایۃ الاختصار فی الفقہ علی المذاھب الاربعۃ
(2) مناسک الحج و العمرۃ علی المذھب الشافعی
(3) سور من القرآن و ادعیۃ مختارۃ من الکتاب و السنۃ
(4) تنبيہ الابرار الی کفایۃ الاخیار فی المذھب الشافعی
(5) النفحۃ العلیہ فی اناشید الحضرۃ الشازلیۃ
(6) مع اللہ فی الاذکار و الاوراد
(7) زاد المسلم من اذکار الکتاب السنۃ
(😎 احکام الصیام علی المذاھب الاربعۃ
(9) اربعون حدیثا فی خصائص سیدنا النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم
(10) شرح ابن قاسم الغزی
(11) صرخات منبریۃ فی تاریخ المئۃ الاولی الھجریۃ
(12) السیرۃ النبویۃ بإکمالہا ثم تاریخ الخلفاء حتی سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللّٰہ عنہ
(13) غرر الشام فی تاریخ آل الخطیب الحسنی و معاصرھم
(14) مراقي العبودیۃ فی توحید رب البریۃ
(15) دیوان الشیخ عبد القادر الحمصی
(16) مذکورۃ فی عقیدۃ اھل السنۃ و الجماعۃ
(17) نفخات منبریۃ فی سیدۃ آئمۃ المذاھب الفقھيۃ
(18) الادلۃ المؤتلفۃ فی مبیت مزدلفۃ
(19) صفۃ الصلاۃ النبی بین الشریعۃ و الطریقۃ
(20) فقہ العبادات علی مذھب الامام مالک رضی اللّٰہ عنہ
(21) تحقیق کفایۃ الاخیار للعلامۃ تقی الدین الحصنب فی الفقہ الشافعي
(22) الفتاویٰ علی المذاھب الاربعۃ
(23) حاشیۃ علی مفید العوام للجردانی فی الادلۃ
(24) مختصر حاشیۃ الامام الباجوری علی شرح ابن قاسم
(25) مدار الفتویٰ فی المذھب الشافعی
(26) رسالۃ فی مصطلح الحدیث النبوی الشریف
(27) مختصر الاسرائیلیات فی تفسیر و الحدیث الشریف
(28) مختصر تربیۃ الاولاد فی الاسلام
29 الخطیب الجمعیۃ
(30) براعۃ الاستدلال فی الخطابۃ
(31) آیات المجالس
(32) مختصر خصائص اللغۃ العربیۃ و ظرق تدریسھا
(33) الحکام تجوید القرآن
(34) امھات المؤمنین
(35) البدر فیمن حضر غزوۃ بدر
(36) مختصر تاریخ المذاھب الاسلامیۃ فی العقائد
(37) نفخات منبریۃ فی القضایا الایمانیۃ
(38) نفخات رمضانیۃ
(39) الدروس الجمعیۃ
(40) شرح عمدۃ السالک لابن النقیب
(41) نفخات المنبریۃ فی السیرۃ النبویۃ ( یہ رسالہ موسوعۃ المنبریۃ یہ مآخد ہے )
(42) الجوھرۃ شرح الجوھرۃ
(43) الخطب الناجح ( یہ رسالہ موسوعۃ نفخات منبریۃ یہ مآخد ہے )
(44) سلسلۃ صحح صیامک
(45) رسالۃ فی ترجمۃ الامام العلم الشیخ عبد القادر الجیلانی قدس اللہ سرہ
(46) عمدۃ المفتی مختصر المجموع للامام النووی ( مجلد 2 )
(47) الطریقۃ الشازلیۃ فی الدیار الشامیۃ ( یہ رسالہ موسوعۃ التصوف یہ مآخد ہے )
(48) نفخات منبریۃ فی الاوامر و النواھی الشرعیۃ
(49) سجل اسرۃ الحسینۃ آل الخطیب
(50) مقدمۃ فی مصطلح (شرح ابیات البیقونیۃ)
(51) نصوص مختارۃ من الکتاب الشعراء الاسلامیین
(52) نصوص تطبیقیۃ منتقاء علی الھمزات الاملائیۃوغیرھا
(53) کتاب الھدایۃ المرشدۃ
(54) مقتطات من الخطاب النبویۃ والصحابۃ و التابعین
(55) نفخات منبریۃ فی سیرۃ اعلام المذاھب الفقھیۃ
#حوالہ جات :
غرر الشام فی تراجم آل الخطیب
احباب شیخ عبدالعزیز الخطیب الحسنی (فیس بک پیچ )