برائے اتحادِ اہل سنت

برائے اتحادِ اہل سنت

کفر و الحاد و ضلالت کا ازالہ کردے
نذرِ آتش تو ہر اک شر کا مقالہ کردے
کام امت کو کوئی جوڑنے والا کردے
" قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کردے"

اپنے گرتے ہوئی معیار کو اعلیٰ کردے
خدمتِ دیں میں کوئی کام نرالا کر دے
اپنا ہر دعویٰ مدلل بحوالہ کر دے
"قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کردے"

اپنی کوتاہ نگاہی کو کوئی منظر دے
اپنی آنکھوں سے ہٹا حرص و ہوا کے پردے
مثلِ شبیر تو حق کے لیے اپنا سر دے
"قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کردے"

گر تمنا ہے کہ خوشنودئ داور پائے
مسندِ عزت و اکرام پہ خود کو دیکھے
پھر تری عظمتِ رفتہ تجھے عالم سے ملے
"قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کردے"

فاضل میسوری

Post a Comment

Previous Post Next Post