ایک تعارف
ادب کے عصری منظر نامہ میں شمیم انجم وارثی کو ان معنوں میںاختصاص حاصل ہے کہ ان کی ہمہ جہت شخصیت ادب کے کسی ایک خانے تک محدود نہیں ہے۔ شاعری کے علاوہ وہ ایک اچھے تذکرہ نگار بھی ہیں۔اجتہادی طبیعت پائی ہے اور صنفی تجربات بھی کرتے رہتے ہیں۔بنگال میں ماہیا اور رینگا نگاری پر دو کتابیں شایع ہوچکی ہیں جبکہ شاعری میں۱۵؍کتابوں کے خالق ہیں۔مختلف اصناف پر مزید ۱۴؍کتابیں اشاعت کی منتظر ہیں۔یہ کتابیں ۱۹۹۳ء سے ۲۰۱۶ء کے درمیان شایع ہوئی ہیں جن سے ان کی زود گوئی کا پتہ چلتا ہے لیکن خوشی کی بات ہے کہ زود گوئی کے باوجود ان کی شاعری رطب ویابس سے پاک ہے۔اپنی شاعری میں نہ تو بلند بانگ دعوے کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے یہاں لفظوں کی شعبدہ بازی ہے ۔اس کے برعکس دھیما لہجہ‘ اسلوب کی شائستگی‘لفظوں کا مناسب دروبست وہ خصوصیات ہیں جن کی بدولت ان کی شاعری عوام و خواص میں یکساں مقبول ہے۔
ناچیز کے خیال میں شمیم انجم وارثی وہ واحد شاعر ہیں جنھوں نے اردو میں مروجہ تقریبا سبھی اصناف کو اپنے لمسِ خیال کی مہک عطا کی ہے اور ہر صنف سے ان کا کمالِ ہنر صاف جھلکتا ہے۔خواہ غزل ہو یا رباعی یا درآمد شدہ اصناف ہر جگہ ان کی شعری بصیرت کا اعتراف کرنا پڑتا ہے۔
ان کی شاعری کے تعلق سے حلیم حاذق فرماتے ہیں:’’انھوں نے رسمیات سے اوپر اٹھ کر اردو کی ان اصناف میں طبع آزمائی کی جن میں ہماری شاعری کی بہت ساری کڑیاں پوشیدہ ہیں۔۔۔۔اپنے تخلیقی سفر میں کچھ نت نئے تجربے بھی کیے ہیںجن کا مطالعہ دلچسپی سے خالی نہ ہوگا‘‘
احمد کمال حشمی کے بقول:’’شمیم انجم وارثی زود گو اور بسیار گو شاعر ہیں مگر یہ دیکھ کر مسرت آمیز حیرت ہوتی ہے کہ ان کی زود گوئی اور بسیار گوئی سے ان کا معیارِ کلام متاثر نہیں ہوتا ہے‘‘۔
شمیم انجم وارثی نے شعر وادب میں اب تک جو گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ان کے اعتراف میں یہ گوشہ شایع کرتے ہویے ہمیں دلی مسرت ہورہی ہے۔امید ہے قارئین اسے پسند فرمائیں گے اور اپنے تاثرات سے نوازیں گے۔
سوانحی اشارے
اصل نام :محمد شمیم انصاری
قلمی نام :شمیم انجم وارثی
تاریخِ ولادت ؛۲۰؍مئی ۱۹۶۶ ء
مقامِ پیدائش :کمرہٹی‘کولکاتا وطن:ڈمراؤں بکسر(بہار)
والد : عبدالعزیز انصاری(مرحوم)
والدہ :عائشہ بیگم
آغازِ شاعری :۱۹۸۷ ء
تصانیف:۔
۱۔روپ روپ تیری تجلی(نعتیہ) ۲۔مغربی بنگال میں ماہیا نگاری(تذکرہ)
۳۔عرق عرق چہرے(غزلیں) ۴۔دریا دریا چاند(ماہیادیو ناگری میں)
۵۔حرف حرف خوشبو(نعتیہ) ۵۔جنگل جنگل مور(طفلی نظمیں)
۶۔پنگھٹ پنگھٹ پیاس(دوہے) ۶۔مغربی بنگال میں دوہا غزل کا سفر(تذکرہ)
۷۔چاہت چاہت مسکان(جاپانی اصنافِ سخن)
۸۔بھیگا بھیگا پیرہن(اردو گیت)
۹۔بھیگی بھیگی پلکیں(تنکامع انگریزی ترجمہ)
۱۰۔مغربی بنگال میں رینگا نگاری(تذکرہ)
۱۱۔ورق ورق شمیم(دیوانِ رباعیات)
۱۲۔لفظ لفظ نغمگی(غزلیں) ۱۳۔خواب خواب چنگاری(منظومات)
زیرِ اشاعت کتابیں:
٭دھوپ دھوپ سایہ(نظمیں)٭روشن روشن لہجہ(نعتیہ کلام)
٭سبز سبز گنبد(نعتیہ رباعیات)٭ساحل ساحل عشق(دوہا غزل)
٭مہکی مہکی شام(دوہا گیت)٭چراغِ پنجتن(تذکرہ)
٭خار وخس(تنقیدی مضامین)
رابطہ:
شمیم انجم وارثی۔وارثی محل۔
237/2,Arbido Pally. Dist:North 24Pargnas.West Bengal-743133.Mob:09339680799//9681137775
E.mail:shamimanjumw@mail.com
Post a Comment