معروف انشائیہ نگارپروفیسر رؤف خوشتر کی رحلت
بیجا پور کرناٹک کے مشہور انشائیہ نگار پروفیسر رؤف خوشتر گزشتہ ۸؍ ستمبر کو اچانک انتقال کر گئے ۔عصری موضوعات پر ان کے افسانچے کافی مقبول تھے۔تحریر میں شگفتگی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی نا ہمواریوں پر ہنسی ہنسی میں طنز کے نشتر چلایا کرتے تھے۔ طنز و مزاح پر ان کی تین کتابیں غبار خاطر‘ چشم عریاں اور صرف درباں شائع ہوکر پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔ ان کا سانحۂ ارتحال بلا شبہہ اردو ادب کے لئے ایک المیہ ہے ۔موصوف ’’ادبی محاذ‘‘ کے دیرینہ کرم فرماؤں میں سے تھے۔ادارہ دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کر ے نیز پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔٭٭٭
Post a Comment