ہمارے دور میں چلنے لگی کیسی سیاست ہے



ہمارے دور میں چلنے لگی کیسی سیاست ہے
کہ حاصل مجرموں کو جس میں جنتا کی قیادت ہے

یہ حالت دیکھ کر محسوس اب ہونے لگا ہم کو
اجالوں کی ریاست میں اندھیروں کی حکومت ہے

جہاں رہتی ہے پنی زندگی زد میں حوادث کی
جہاں چاروں طرف پھیلی ہوئی نفرت ہی نفرت ہے

کسی کے ہاتھ میں ہوتا نہیں پھولوں کا گلدستہ
مگر تیغِ عداوت سے یہاں زخمی محبت ہے

ہم اس کی رہنمائی میں بھٹکتے ہیں سعیدؔ اب تک
ہمیں جو لے چلے منزل تلک اس کی ضرورت ہے


سعیدرحمانی

Post a Comment

Previous Post Next Post