نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم


------------------------------------
جب وہ فرمائیں گے محشر میں شفاعت اپنی
بڑھ ہی جائے گی گنہ گاروں میں عزت اپنی
-----------------------------------
ہے تمنا کہ جیوں ان کی ہی الفت میں سدا
سیرت سرور کونین ہو سیرت اپنی
------------------------------------
اب نہیں مجھ سے سہی جاتی ہے ہجرت آقا
چند لمحوں کے لیے دیدو رفاقت اپنی
------------------------------------
دیکھنا شان، شفاعت کی بروز محشر
بخشوائیں گے خدا سے وہ جب امت اپنی
------------------------------------
ہر گھڑی یاد نبی میں ہے دھڑکتا یہ دل
ان کی الفت میں مچلتی ہے طبیعت اپنی
------------------------------------
ہم جنوں والے خرد سے نہیں رکھتے ناطہ
ناصحا! دور تو رکھ ہم سے نصیحت اپنی
------------------------------------
ایک مصرع جو وہ فرمالیں قبول اے *اختر*
تو سمجھ لوں گا وصول ہو گئی محنت اپنی

کاوش فکر :
*اختر نور اعظمی*

Post a Comment

Previous Post Next Post