تعلیمات غوث اعظم پر عمل آوری کا پیغام: اجتماع نسواں میں زیارت موئے مبارک
مالیگاؤں: اپنی عملی زندگی میں بزرگوں کی سیرت سے درسِ عمل لینا سعادت مندی ہے- حضور غوث اعظم نے اسلامی زندگی کے عملی تقاضوں کی سمت رہبری کی، ہمیں آپ سے محبت و اُلفت کے تقاضوں کے مطابق اسلامی تعلیمات کے عملی پہلو اُجاگر کرنے ہوں گے- اس طرح کا پیغام 19 دسمبر بدھ کی شام دارالعلوم حنفیہ سنیہ میں منعقدہ خواتین کے اجتماع میں دیا گیا- نوری مشن مالیگاؤں کی طرف سے خواتین کے ویکلی تربیتی اجتماع میں حضور غوث الاعظم کے موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی، چادرِ بارگاہِ غوثیت کی زیارت بھی خواتین اسلام نے کی- اس موقع پر عالمہ فاضلہ شبانہ شبنم صاحبہ (مدرسہ امدادیہ رضائے مصطفٰی) نے شہر و ملک میں امن و ترقی و تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رقّت انگیز دُعا کی اور ناصحانہ کلمات تلقین فرمائے- سلام باقیام کے بعد موئے مبارک غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی زیارت احترام و عقیدت کے ساتھ کروائی گئی- انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے فرید رضوی نوری مشن کی نگرانی میں احباب نوری مشن نے عملاً حصہ لیا-
ترسیل : نوری مشن مالیگاؤں
***
20-12-2018
Post a Comment