رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جس شخص کو یہ بات اچھی لگتی ہو کہ وہ اﷲعزوجل اور اس کے رسول صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا محب بن جائے یا اﷲعزوجل اور اس کے رسول کا محبوب بن جائے تو اس کو چاہیۓکہ ہمیشہ سچی بات بولے اور جب اس کو کسی چیز کا امین بنا دیا جائے تو وہ اس امانت کو ادا کرے اور اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔
(شعب الایمان،باب فی تعظیم النبی صلی اللہ علیہ وسلم واجلالہٖ ۔۔۔الخ،رقم ۱۵۳۳،ج۲،ص۲۰۱)