یہ ہمارے حضور نبي صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی سالی اور حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی بہن ہیں حضرت بی بی خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی وجہ سے حضور علیہ الصلوۃ والسلام ان سے بڑی محبت فرماتے تھے ایک مر تبہ انہوں نے دروازے کے باہر سے کھڑے ہو کر مکان میں آنے کی اجازت طلب کی ان کی آواز حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی آواز سے ملتی جلتی تھی جب حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ان کی آواز سنی تو حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی یاد آگئی اور آپ نے جلدی سے اٹھ کر دروازہ کھولا اور خوش ہو کر فرمایا کہ یااﷲعزوجل! یہ تو ہالہ آگئیں۔
(صحیح البخاری، کتاب مناقب الأنصار،باب تزویج النبی صلی اللہ علیہ وسلم خدیجۃ،رقم ۳۸۲۱،ج۲،ص۵۶۵)
Post a Comment