سَیِّدُناعبد اللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں:''رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لوگوں میں سب سے بڑھ کر سخی ہیں اور سخاوت کا دریا سب سے زیادہ اس وقت جوش پر ہوتا۔ جب رَمَضان میں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے جبر ئیلِ ا مین عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام ملاقات کے لئے حاضِر ہوتے،جبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام (رَمَضانُ المبارَک کی ) ہر رات میں ملاقات کیلئے حاضِر ہوتے اور رسولِ کریم،رء ُوفٌ رَّحیم علیہ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسلیم ان کے ساتھ قرآنِ عظیم کا دَور فرماتے ۔''پس رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ خیر کے معاملے میں سخاوت فرماتے۔ (صحیح بخاری ج۱ص۹حدیث۶)
ہاتھ اٹھا کر ایک ٹکڑا اے کریم
ہیں سخی کے مال میں حقدار ہم
(حدائق بخشش شریف)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Post a Comment