(رمضان المبارك میں صبح صادق سے تقریباً ایك گھنٹہ قبل
مساجد میں مائك پر مل كراس "صدائے مدینہ"كی دھوم مچائیے)
وقت سحری كا ہوگیا جاگو
نور ہر سمت چھا گیا جاگو
اٹھو سحری كی كر لو تیاری
روزہ ركھنا ہے آج كا جاگو
ماہ رمضاں كے فرض ہیں روزے
ایك بھی تم نہ چھوڑنا جاگو
اٹھو اٹھو وضو بھی كرلو اور
تم تَہَجُّد كرو ادا جاگو
چُسكیاں گرم چائے كی لواور
كھا لو ہلكی سی كچھ غذا جاگو
ہوگی مقبول فضلِ مولی سے
كھا كے سحری كرو دُعاء جاگو
ماہِ رمضاں كی بَرَكتیں لوٹو
لوٹ لو رَحْمتِ خدا جاگو
سحری كھاكر كے تم ادا كرلو
سنتِ شاہِ انبیاء جاگو
تم كو مولٰی مدینہ دِكھلائے
اور حج بھی كرو ادا جاگو
تم كو ماہِ صیام كے صدقے
دے خدا عشق مصطفی جاگو
تم كو افطار كا مدینے میں
دے شَرْف ربِّ مصطفی جاگو
كیسی پیاری فَضا ہے رَمَضاں كی
دیكھ لو كركے آنكھ وا جاگو
رَحْمتوں كی جَھڑی برستی ہے
جلد اٹھ كركے لو نہا جاگو
تم كو دیدار مصطفی ہو جائے
ہے یہ عطار كی دعاء جاگو
Post a Comment