Khushboun Se Mehakne Lagi Hai Fiza (Naat) -Gulam Rabbani Fida

خوشبوؤں سے مہکنے لگی ہے فضا
لے کے اسلام خیرالوریٰ آگئے
بتکدے ہل گئے آگیا زلزلہ
 رحمت ِ عالمیں مصطفی آگئے

دے رہے ہیں شجراورحجریہ صدا
لے کے سرکاردینِ ہدیٰ آگئے
ر ب نے مقبول کرلی خلیلی دعا
 رحمت ِ عالمیں مصطفی آگئے

بیکسوں،بے سہاروں کو حامی  ملا
اور یتیموں  غریبوں کو والی ملا
اے مریضو! تمہیں چارہ گر مل گیا
 رحمت ِ عالمیں مصطفی آگئے

ذرّے ذرّے میں تابندگی آگئی
آفتاب وقمر جگمگانے لگے
کہہ رہے ہیں ستارے بھی صلِّ علیٰ
 رحمت ِ عالمیں مصطفی آگئے



اونٹنی جو تھی بیمار اچھی ہوئی
دودھ اب وہ زیادہ جو دینے لگی
یہ حلیمہ نے خوش ہو کے سب سے کہا
 رحمت ِ عالمیں مصطفی آگئے

جس نے دیکھا انہیں دیکھتا رہ گیا
پڑھ کے صلِّ علیٰ  یہ ہی کہتا رہا
کیوں نہ ہو نام پر ان کے شیدا فداؔ
 رحمت ِ عالمیں مصطفی آگئے

غلام ربانی فدا

٭
Khushboun Se Mehakne Lagi Hai Fiza (Naat) _ Gulam Rabbani Fida
Khushboun Se Mehakne Lagi Hai Fiza (Naat) _ Gulam Rabbani Fida




Post a Comment

Previous Post Next Post