لب پر مرے درودہواور دم تمام ہو
یوں میری زندگی کی مدینے میں شام ہو
دل میں یہ آرزو لئے زندہ ہوں آج تک
سرکار میرے گھرمیں ہوں ایسی بھی شام ہو
اللہ سے میں کرتاہوں دن رات یہ دعا
وہ دن بھی آئے طیبہ میں حاضر غلام ہو
جب دم مرا اخیر ہو اے ربِّ کائنات
نظروں میں طیبہ لب پہ محمد کا نام ہو
چادر عطاہو روضۂ اطہر کی اے خدا
ایسامرے کفن کے لئے انتظام ہو
یہ دل کی آرزوہے کہ ہرماہ باربار
میلادکا فداؔکے بھی گھر اہتمام ہو
غلام ربانی فدا
Lab Par Mere Dorood Ho aur Dam Tamam Ho - Gulam Rabbani Fida |
Post a Comment