حضرتﷺ کا اور صالحین کا ذکر گناہوں کا کفارہ ہے : Hazrat Ka Aur Saliheen Ka Zikr Gunahoun Ka Kaffara Hai

حضرتﷺ کا اور صالحین کا ذکر گناہوں کا کفارہ ہے :

قولہ : ٹھہرا کفارہ گناہوں کا جو ذکر اولیاء الخ : حدیث شریف میں وارد ہے عن معاذ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ذکرالانبیاء من العبادۃ و ذکر الصالحین کفارۃ و ذکرالموت صدقۃ و ذکر القبر یقربکم من الجنۃ ۔ فھو حدیث حسن لغیرہ کذافی الجامع الصغیر و شرحہ سراج المنیر ۔ 
ترجمہ : روایت ہے معاذ رضی اللہ عنہ  سے کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ذکر نبیوں کا ایک قسم کی عبادت ہے اور ذکر صالحین کا ( یعنے اولیاء اللہ کا) کفارہ ہے گناہوں کا ، اور ذکر موت کا صدقہ ہے ، اور یاد کرنا قبر کا نزدیک کرتا ہے تم کو جنت سے ۔
الحاصل جب اولیاء اور سائرانبیاء علیہم السلام کا ذکر عبادت اور کفارۂ گناہ ہوتو سلطان الانبیاء والاولیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام کا ذکر کس درجہ کی عبادت اور کفارہ گناہوں کا ہوگا ،یقین ہے کہ اس ذکر پاک میں بحسب خصوصیت آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے کچھ ایسی خصوصیت ہوگی کہ دوسرے میں ہرگز نہ ہوسکے ۔ 

Previous Post Next Post