حضرتﷺ کے نام مبارک سے مردہ کا زندہ ہونا :
قولہ : مردے زندہ ہوگئے تاثیر نام پاک سے ٭ مواہب لدنیہ میں ہے : وعن انسؓ ان شاباً من الانصار توفی ولہ ام عجوز عمیاء فسجّیناہ وعزیناہا ، فقالت : مات ابنی ؟ قلنا : نعم ، فقالت : اللہم ان کنت تعلم انی ہاجرت الیک والی نبیکؐ رجاء ان تعیننی علی کل شدۃ فلاتحملنّ علیّ ھذہ المصیبۃ ! فمابرحنا ان کشف الثوب عن وجہہ فطعم و طعمنا۔ رواہ ابن عدی و ابن ابی الدنیا و البیہقی و ابونعیم ۔
ترجمہ : روایت ہے انسؓ سے کہ کسی انصاری کا انتقال ہوا جو جوان تھے اور ان کی ماں بڑھیا
نابینا تھی ، ہم نے ان پر کپڑا اڑھادیا اور اس بڑھیا کی تعزیت کی ، اس نے پوچھا کیا میرا لڑکا مرگیا ؟ ہم نے کہا ہاں ، وہ یہ دعا کرنے لگی کہ یا اللہ اگر تو جانتا ہے کہ میں نے تیرے اور تیرے رسولؐ کے طرف ہجرت اس امید پر کی ہے کہ مدد کرے گا تو میری ہر سختی میں ، تو یہ مصیبت مجھ پر مت ڈال ۔ انسؓ کہتے ہیں کہ ہم اپنی جگہ سے ہٹے نہ تھے کہ اس جوان انصاری نے اپنے منہ سے کپڑا ہٹایا اور ہمارے ساتھ مل کر کھاناکھایا ۔
اور دوسری روایت میںہے کہ اس وقت تک وہ زندہ رہے کہ ان کی ماں کا انتقال ان کے روبرو ہوا ، روایت کیا اس کو ابن عدی و ابن ابی الدینا اور بیہقی اور ابونعیم نے ۔ انتھیٰ ۔
اور دوسری روایت میںہے کہ اس وقت تک وہ زندہ رہے کہ ان کی ماں کا انتقال ان کے روبرو ہوا ، روایت کیا اس کو ابن عدی و ابن ابی الدینا اور بیہقی اور ابونعیم نے ۔ انتھیٰ ۔
سبحان اللہ ! کیا قوی ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے نام کا اُن بی بی کے دل میں متمکن تھا کہ بغیر سونچنے کے ویسی نازک حالت میں زبان پر آگیا ، اور کیسا اعتقاد کامل تھاکہ شک کو کچھ موقع ہی نہ ملا ۔ خوب ذہن نشین تھاکہ جب سب گھر بار چھوڑ کے حضرتؐ کی خدمت میں پہنچ گئے اور حضرت ؐکے ہورہے تو کیسی ہی مصیبت کیوں نہ ہو ، جب اس ذریعہ سے دعا کی جائے گی اگر موت بھی ہو تو ٹل جائے گی ۔ پھر جب ایسی عقیدت کے ساتھ بارگاہ رب العزت میں وہ دعا پہنچی جس میں نام مبارک حضرتؐ شریک تھا تو یہ اس کا قبول ہونا کیا عجب !کیونکہ ابتدائے نشاء عنصری انسانی میں یہ سنت اللہ جاری ہوچکی ہے کہ بہ برکت نام مبارک دعا قبول ہوا کرے ۔
اب یہاں یہ بحث باقی رہی کہ تاثیر احیاء ہجرت میں تھی یانیت میں یا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم میں یا مجموع میں ؟ اور اگر مجموع میں ہو تو جز و اعظم کون ہے ؟ چونکہ یہ بحث مسئلہ تاثیر اذان کے مشابہ ہے جس کا ذکر ابھی ہوا ، اس لئے بخوف تطویل ناظرین کی طبع رسا اور وجدان سلیم پر حوالہ کردیا جاتا ہے ۔ الحاصل بعد غور کے معلوم ہوسکتا ہے کہ تاثیر نام پاک کی تھی کہ مردہ زندہ ہوگیا ۔
(۵)
حضرت آدمؑ نے اس فرزند سے یہ بھی کہا
میں تفرج کے لئے جب آسمانوں پر گیا
دیکھا ذکر احمدیؐ میں ہر ملک مصروف تھا
اور ہر اک پتے پہ جنت کے ہے نام ان کا لکھا
سینے حوروں کے ملائک کی جبینیں تا بعرش
ہر جگہ اس نام کا ہے عالم علوی میں نقش