آپ کے خاوند نے آپ کے ساتھ شادی کیوں کی؟ Aapke Shohar Ne Aap Ke Sath Shadi Kiyo Ki?

 آپ کے خاوند نے آپ کے ساتھ شادی کیوں کی؟

شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے‘ جو مرد کے کندھوں پر ایک بوجھ ہوتی ہے۔ مرد جب شرعی احکام کا پابند ہو اور اسے وہ تمام حقوق پتہ ہوں جو شادی کی رو سے ادا کرنے ہیں تو پھر اسے کیا ہے کہ وہ شادی کی ذمہ داری اپنے اوپر عائد کر لیتا ہے؟

ذرا دیکھئے تو سہی!

مالی اخراجات‘ اوقات کی فراغت‘ دلی فکر مندی‘ جسمانی تھکاوٹ‘ سب کچھ خاوند ہی کرتا ہے۔ بیوی کے اخراجات کی ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے‘ اس کے حقوق کی رعایت اسے کرنا ہوتی ہے۔ کبھی وہ نگرانی کرتا ہے‘ کبھی قیادت‘ کبھی بوجھ اٹھا رہا ہے‘ کبھی کام کاج کر رہا ہے‘ کبھی اپنی بیوی کی تربیت کر رہا ہے اور کبھی کچھ…!

بیوی کے لیے اور اولاد کے لیے بہترین رہائشی سہولیات فراہم کر رہا ہے‘ بیوی کی کئی کوتاہیوں کو برداشت کر رہا ہے‘ اس کے اعزہ و اقارب کے 

ساتھ صلہ رحمی نبھا رہا ہے‘ اس کے مہمانوں کا استقبال کر رہا ہے اور وہ سب کچھ جو ازدواجی زندگی کی ضروریات ہیں۔ آخر مرد اس کے بدلے میں عورت سے کس چیز کا مطالبہ کرتا ہے؟

اس کا آپ سے مطالبہ صرف یہ ہے کہ آپ اس کی اتباع کریں‘ اس کے حقوق کی پاسداری کریں اور اس کی خدمت کریں۔ اگر وہ آپ کے ساتھ احسان کرتا ہے تو آپ اس کے احسان کا بدلہ بہتر احسان کے ساتھ دینے کی کوشش کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post