اسماء بنت خارجہ کی اپنی بیٹی کو نصیحت: Asma Bint e Kharija Ki Apni Beti Ko Naseehat

 اسماء بنت خارجہ کی اپنی بیٹی کو نصیحت:

بیٹی!

’’جس گھر میں تم پیدا ہوئی تھی آج تم اس سے نکل کر ایسے شہر جارہی ہو جسے تم جانتی نہیں اور ایسے ساتھی کے پاس جارہی ہو جس سے تمہیں کوئی انس نہیں‘‘۔

لہٰذا اس کی رضا مندگی کا ذریعہ بننا تمہیں خوشیاں نصیب ہوں گی۔

جس قدر پست ہوگی تمہیں اسی قدر بلندی ملے گی۔

تم اس کی لونڈی بن جاؤ گی تو وہ تمہارا غلام بن جائے گا۔

اس سے اتنی دور نہ رہو کہ وہ تمہیں بھول جائے۔

اگر وہ تمہارے قریب آئے تو تم بھی اس کے قریب ہوجانا۔

اگر وہ دور ہوجائے تو تم بھی دور ہوجانا۔

اس کے ناک‘ کان اور آنکھوں کا خصوصی خیال رکھنا۔

خوشبو کے علاوہ تمہارے وجود سے اسے کوئی مہک نہ آئے۔

جمال کے علاوہ وہ تمہارا کوئی منظر نہ دیکھے۔

 v اپنے خاوند کے سامنے جھوٹ نہ بولنا‘ کیونکہ جھوٹ انسانی نفس میں شک کو پیدا کردیتا ہے اور یہ ازدواجی زندگی کے لئے زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔

v سخت اعصابی نقصات سے ہمیشہ دور رہنا۔ یہ تمہارے گھر کو جہنم کے مانند بنادیں گے۔

v حسن و جمال اختیار کرنے میں اسراف اور فضول خرچی سے بچنا۔ چاہے تمہارا خاوند غیور ہی کیوں نہ ہوکیونکہ یہ باتیں غیور شخص کوغصہ دلاتی ہیں۔ اور اس کے ذہن میں اس بات کو پیوست کردیتی ہیں کہ اس کی بیوی شاید کسی اور کے لیے بنتی سنورتی ہے۔ اگرچہ حقیقت میں ایسا نہ ہو۔

v اپنے خاوند کے سامنے کسی اجنبی شخص کی تعریف نہ کرنا۔ کیونکہ خاوند اس کو ناپسند کرے گا۔ بلکہ وہ تو یہ بھی پسند نہ کرے گا کہ اس کے سامنے کسی اور مخلوق کی اس پر برتری بیان کی جائے۔

v پیٹونہ بننا۔یہ نسوانی حسن کو تباہ کردیتا ہے اور یہ حیوانی حدود تک جاپہنچاتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post