عورت میں نحوسیت: Aurat Me Nahosiyat

 عورت میں نحوسیت:

یہاں نحوست سے یہی مراد ہے کہ عورت زبان دراز ہو اور خاوند سے برا سلوک کرے۔

یا درکھیے! زبان کا خطرہ بہت خطرناک ہے‘ خواتین کے لیے اس کے خطرناک نتائج مردوں کی نسبت زیادہ ہیں۔کیونکہ خواتین گفتگو کے دوران مفید اورغیر مفید بات کا لحاظ نہیں رکھتیں ،جیسا کہ حدیث میں آیا ہے:

’’بکثرت لعنت کرتی ہیں اور خاوندوں کی نافرمانی کرتی ہیں‘‘۔

حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد مبارک:

 ’’عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی کا سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ بالائی حصہ ہوتا ہے‘‘ کے ذیل میں ایک نکتہ بیان کیا گیا ہے کہ عورت کا بالائی حصہ اس کا سر ہوتا ہے اور عورت کا سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ اس کا سر ہوتا ہے کیونکہ سر میں زبان ہوتی ہے‘ اور اسی سے اسے تکلیف پہنچتی ہے‘‘۔

بعض ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ:

یہ بات تجربے سے ثابت ہے کہ جو خواتین عمدہ گفتگو کرتی ہیں اور بکثرت بولتی ہیں وہ گھر کے کام کاج سلیقے سے نہیں کر سکتیں۔

یاد رکھیے! اپنے خاوند کو کبھی حقارت آمیز رویے میں مخاطب نہ کیجیے‘ نہ تو اسے کسی جسمانی عیب یا مال کی کمی یا کام یا نسب کے گھٹیا پن کا طعنہ دیجئے ‘کیونکہ اگر دل میں ایسی باتیں سما جائیں تو ان کا نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:

جراحات السنان لھا التیام

ولا  یلتام  ما جرح  اللسان

’’چھری کا ‘ تیر تلوار  کا  تو  گھاؤ  بھرا

   لگا  جو  زخم  زبان  کا رہا   ہمیشہ ہرا‘‘

یہاں ایک بات جس کا ذکر بہت ضروری ہے وہ یہ ہے کہ خواتین میں عموماً غیبت اور چغلی کھانے کی عادت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ان عادات سے احتراز بہت ضروری ہے۔ شاید کہ خواتین ان کو گناہ نہ سمجھتے ہوئے یا معمولی گناہ سمجھتے ہوئے ان کا ارتکاب کر بیٹھی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post