بجٹ بنایئے: Budget Banayie

 بجٹ بنایئے:

اخراجات میں اعتدال رکھنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ 24 گھنٹوں میں سے چند منٹ نکال کر ایک ڈائری میں آمدنی اور خرچ کا  مکمل حساب لکھ لیں۔

مہینے بھر کے بعد اسے چیک کیجئے‘ کل میزان نکالیے‘ آمدنی اور خرچ پر ایک تفصیلی نگاہ ڈالیے‘ اگر دونوں کا تناسب ٹھیک ہے تو بہت بہتر‘ ورنہ اس تناسب کو درست رکھنے کے لیے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کیجیے۔ انسانی ضروریات روز بروز بڑھتی ہیں‘ کم نہیں ہوتیں‘ اگر انہیں اس حد پر رکھا جائے کہ ضروریات قابو میں رہیں تو یہی مفید رہتا ہے‘ ہر وقت ان پر نگاہ ڈالی جائے  جیسے ہی اخراجات کا تناسب آمدنی سے معمولی سا اوپر ہو اسے وہیں پکڑ لیجئے اور نیچے کر دیجئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post