گفتگو… اک فن: Guftagu Ek Fan

 گفتگو… اک فن:

گفتگو کا فن سیکھئے، خواتین عموماً بے ڈھنگی اور بے ترتیب گفتگو کرنے کی عادی ہوتی ہے، جبکہ مرد عموماً جچی تلی گفتگو کرتے ہیں اور اپنے اوقات کو مختلف کاموں میں بانٹتے ہیں ۔ جب وہ اپنی عادت کے خلاف دیکھتے ہیں تو دوسرے کی گفتگو انہیں قلق اور بے چینی میں مبتلا کردیتی ہے۔

اگر ایسا معمول بن جائے تو مرد عورت کی گفتگو کے آغاز ہی سے اپنی بے چینی کا اظہار کرنے لگتاہے۔

ایک بات یاد رکھیئے! اگر آپ کسی کا دل جیتنا چاہتی ہیں تو اس کی بات زیادہ سے زیادہ سنیئے ،اپنی بات کم سنایئے ، اگر وہ بولے تو مکمل توجہ اس کی طرف پھیر دیجئے ،آپ اس شخص کے دل میں یکا یک گھر کرتی جائیں گی۔

کسی اہم موضوع پر گفتگو کرنے سے قبل اپنی بات مکمل طور پر ذہن میں سوچ لیجئے ،ہر بات دوسری سے مربوط کر کے سنایئے ، ایک بات ختم کر کے دوسری شروع کیجیئے ۔گفتگو کے دوران اپنے ہاتھوں کو بھی انداز محبت سے آشنا کیجئے ، کبھی ان کے بال سلاہ دیے ، کبھی پیشانی سے پسینہ صاف کردیا ، کبھی ان کے کپڑے درست کردیئے، اور کبھی تو چوم لیا…

اگر وہ گفتگو کر رہے ہوں تو مکمل توجہ سے سنیئے اور ان کی ہر بات کو معقول انداز میں سراہیئے تاکہ انہیں تسلی رہے کہ آپ ان کی بات توجہ سے سن رہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post