خاوند کی اطاعت پر جنت کا فیصلہ: Khawand Ki Itat Par Jannat ka faisla

 خاوند کی اطاعت پر جنت کا فیصلہ:

اللہ پاک نے گھر کو ایک مملکت کے طرح بنایا‘ اور اس مملکت میں مرد کو حاکم اور عورت کو اس کے ماتحت ٹھہرایا ہے۔چونکہ عورت ضعیف ہے ،لہٰذا اس کی ذمہ داریوں کو بھی کم رکھا ہے۔ اسے صرف حکم دیا کہ وہ اپنے خاوند کی اطاعت کرے اور حقوق اللہ کی ادائیگی کرے، اس کے لیے جنت کی بشارت ہے۔

مرد کا حق عورت پر کس قدر زیادہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایئے کہ اسلام نے خاوند کی اطاعت کو فرائض کے ساتھ ملایا ہے۔

حضرت عبدالرحمن بن عوف  ؓ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا:

اذا صلت المرأۃ خمسھاو صامت شھرھا وحفظت فرجھا واطاعت زوجھا قیل لھا :ادخلی الجنۃ من أی ابواب الجنۃ شئت (رواہ احمد والطبرانی)

’’اگر عورت پانچ وقت نماز ادا کرے‘ رمضان کے روزے رکھے‘ اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور خاوند کی اطاعت کرے تو اسے کہا جائے گا: جنت کے جس دروازے سے تو چاہے داخل ہو جا‘‘۔

Post a Comment

Previous Post Next Post