خاوند ناراض ہو جائے تو عورت کیا کرے؟ Khawand Naraz Ho Jaye Tu Aurat Kya Kare

 خاوند ناراض ہو جائے تو عورت کیا کرے؟

خواتین یہ نکتہ اعتراض اٹھاتی ہیں کہ ہم اپنے غصے پر قابو پا لیتی ہیں۔ اپنے نفس کو کنٹرول کر لیتی ہیں کہ ہمیں غصہ نہ آئے۔ لیکن اگر کسی لمحے ہم سے کوئی غلطی ہو جائے اور خاوند ناراض ہو جائے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

ابو الاسود ولی نے اپنی بیوی سے کہا:

’’جب تو مجھے ناراض دیکھے تو مجھے منانے کی کوشش کر اور اگر  میں تجھے ناراض دیکھوں گا تو تجھے مناؤں گا‘اگر ایسا ہوا تو تیری اور میری رفاقت برقرار رہے گی ورنہ مشکل ہے‘‘۔

غصے کے لمحے فوری عذر کرنا‘ بعد کے ہزار عذر سے بہتر ہوتا ہے۔ اگر خاوند کو غصہ آ جائے تو گھبرائیے مت‘ حواس پر قابو رکھیے اور انہیں منانے کی ہر ممکن کوشش کیجیے۔

لجاجت کیجیے! ہر ممکن کوشش کیجیے۔

وہ تو آپ کے اپنے ہیں‘ بھلا ان سے کس بات کی شرم! ابتداً آپ کو معافی مانگنے میں ذرا شرم محسوس ہو گی‘ اس لمحے قطعاً شرم نہ کیجیے‘ اپنی غلطی کا اعتراف کیجیے۔

یاد رکھیے! ایسے موقع پر اگر آپ کچھ نہ کر سکیں تو کم از کم خاموش رہیے۔ آپ کی خاموشی اور ندامت بھی اس لمحے بہت مؤثر ہو گی۔ اس بات کا خیال رکھیے کہ کٹ حجتی قطعاً نہ کیجیے۔ انہیں مورد الزام ٹھہرانے کی قطعاً کوشش نہ کیجیے۔ بات کو فوری ختم کرنے کی کوشش کیجیے‘ یہ باتیں بات کو طول دیں گی اور بات جیسے جیسے بڑھتی جائے گی‘ یہ غصہ منافرت کی صورت اختیار کرتا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post