خاوند کا شکریہ ادا کیجیے! Shohar Ka Shukriya Ada Kiya Kijiye

 خاوند کا شکریہ ادا کیجیے!

اپنے خاوند کا شکریہ ادا کیجیے‘ ہر معاملے میں ان کی حوصلہ افزائی اور تعریف کیجیے۔ ایک حدیث میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:

لا ینظر اللہ الی امرأۃ لا تشکر زوجھا

’’اللہ پاک ایسی عورت کی طرف نظر رحمت نہیں ڈالتا جو اپنے خاوند کی ناشکری کرتی ہو‘‘۔

 خاوند کے شکریے کا بہترین رویہ یہ ہے کہ آپ ان کا ہر کام بغیر کسی ملال اور چہرے پر سلوٹ ڈالے کریں‘ مصائب میں ان کے ہمراہ نہ صرف صبر کریں بلکہ انہیں حوصلہ دیں اور ان کے ہر کام پر خوشی کا اظہار کریں۔

یہ ایسی معمولی باتیں ہیں کہ اگر گھریلو زندگی میں ان کا خیال نہ رکھا جائے تو زندگی اجڑ جاتی ہے‘ باہمی خدشات بڑھنے لگتے ہیں جو بالآخر جدائی پر جا کر دم توڑتے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس اگر ان کا پاس و خیال رکھا جائے تو زندگی جنت نظیر بن جاتی ہے۔

ہر انسان کی زندگی میں غم و خوشی ‘مصیبت و راحت‘سکون و انتشار‘ جیسی مختلف حالتیں اکثر و بیشتر وقوع پذیر ہوتی رہتی ہیں لیکن یہ حالتیں دائمی نہیں ہوتیں ۔فرض کیجئے کہ آپ کسی غم میں مبتلا ہیں لیکن یہ لازم نہیں کہ آپ ہمیشہ غم ہی میں مبتلا رہیں جس طرح یہ حالتیں آپ کی زندگی میں وقوع پذیر ہوتی ہیں یہ آپ کے خاوند کی زندگی کا بھی حصہ ہیں ‘ شکریہ کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ آپ زندگی کے ہر موڑ پر ان کی ہم نوا بنی رہیں ۔

اور جب آپ کی زندگی مسرت و انبسا ط سے ہمکنار ہو تو آپ اپنی ان خوشیوں کا سہرا انہی کے نام باندھیں ۔یہی ان کے شکریے کا بہترین انداز ہے …! 

Post a Comment

Previous Post Next Post