خاوند کی روانگی کا وقت: Shohar Ki Rawangi Ka Waqt

 خاوند کی روانگی کا وقت:

کپڑے پہننے میں ان کی مدد کیجئے‘ انہیں خوشبو لگایئے‘ جوتے تیار رکھیے‘ ہاتھ تھامتے ہوئے دروازے تک ان کے ہمراہ آیئے‘ دیکھیے کہ جو کچھ وہ ساتھ لے جانا چاہتے ہیں وہ موجود ہے‘ اگر وہ کوئی بات یا چیز بھول گئے ہیں تو انہیں یاد کرایئے‘ اور انہیں دعا دیتے ہوئے رخصت کیجئے۔

اگر وہ کسی دور دراز کے سفر پر جا رہے ہوں تو معمول سے زیادہ اپنے جذبات کا اظہار کیجئے‘ انہیں خوب دعاؤں کے ساتھ رخصت کیجئے‘ سفر کے لوازمات تیار کیجئے‘ اگرا نہیں یاد رکھنا مشکل ہو تو اشیاء لکھ لیجئے‘ انہیں باور کرایئے کہ جدائی کے یہ لمحات آپ کے لیے کس قدر دشوار ہوں گے‘ آپ کی زندگی ان ایام میں گویا آگ کے انگاروں پر ہو گی اور آپ کو ان کا کس قدر انتظار ہو گا۔

کہیں اس وہم میں نہ رہ جایئے کہ میں تو اپنے خاوند کا ان کی آمد پر اس  قدر استقبال کرتی ہوںجبکہ میری آمد پر یہ کسی گرمجوشی کا اظہار نہیں کرتے۔ آپ اس بات کو چھوڑ دیجئے۔ اپنے اظہار و رغبت کو خوب بڑھایئے‘ آپ کی یہ دل لگی انہیں کبھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ جذبات کے الجھاؤ میں مرد عورت سے کافی مختلف ہے‘ کیونکہ عورت فطرتی طور پر خاوند اور امورخانہ داری کے لئے پیدا کی گئی ہے ، اس کی تمام تر توجہ کامرکز اس کا خاوند ہے ، جبکہ مرد کو گھر سے باہر کے مختلف کاموں کا فکر لگا ہوتاہے۔اگر وہ اپنے جذبات کا اظہار کھل کر نہیں کر رہے تو آپ ہرگز یہ خیال نہ کیجئے کہ انہیں آپ سے محبت نہیں یا وہ آپ میں دلچسپی نہیں لیتے۔ بلکہ اپنی فکر اور سوچ کا زاویہ مثبت رخ پر لگایئے اور زندگی سے لطف اندوز ہوجایئے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post