خاوند سے گفتگو: Shohar Se Kaise Guftagu Karen

 خاوند سے گفتگو:

خاوندکے سامنے ہر بات سچی کریں ، اور اسی میں بھلائی خیال کریں، اگر اسے آپ کی بتائی ہوئی کسی بات کے بارے معلوم ہو کہ یہ جھوٹ تھا تو یاد رکھئے! بدگمانی پید ا ہوگی، طرح طرح کے خیالات جنم لیں گے۔

اسی بدگمانی کی وجہ سے گھر اجڑتے اور خاندان منتشر ہوتے ہیں۔ کبھی ایسی بات کی تصدیق نہ کیجئے جو لوگ آپ کے خاوند کی عیب جوئی کے لیے کریں۔ چاہے وہ اس کے قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں، اور نہ ہی کبھی اپنے خاوند کی غیبت کیجئے ، اور نہ ہی کبھی کسی دوسرے کو اس کی غیبت کرنے کی اجازت دیں۔ 

یہ تو ہر مسلمان کا فرض ہے کہ دوسرے مسلمان کے بارے کسی کو غیبت  نہ کرنے دے۔یہی واجب اور فرض عورت کے حق میں کس قدر ہوگا؟

اگر آپ کا خاوند آپ سے کوئی وعدہ کرتا ہے اور پھر اسے پورا نہیں کرسکتا لیکن کوئی عذر پیش کردیتاہے تو فوراً عذر قبول کر لیجئے،اور ذہن میں آنے والے برے خیالات کو فوراً صاف کردیجئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post