حضرت اُمِّ ابان رضی اللہ عنہا Hazrat Umme Abaan

 حضرت اُمِّ ابان رضی اللہ عنہا

  وہ تھی کتنی خوبصورت اسے جو ایک نظر دیکھ لیتا دیوانہ ہو جا تا ۔قیا مت خیز حسن خداعزوجل نے اسے بخشا تھا ۔اس کے گال شفق کی سر خی چرا کر لے آئے تھے اور رنگ تو میدہ و گلاب سے گندھا معلوم ہو تا تھا ۔پو رے گا ئو ںمیںاس جیسا اور کوئی نہ تھا ۔باپ معمولی سے زمیندار تھے مگر ایمان کی دو لت سے ایسے مالا مال تھے کہ لوگ ان پرر شک کرتے تھے ۔

چھوٹا سا گائوں تھا وہ ہرنی کی طرح کلیلیں کرتی پھر تی تھی کبھی گائوںک ے اس سرے پر موجود ہے تو تھوڑی ہی دیر بعدوہ گائوںکے دوسرے سرے پر موجود ہوتی ۔ حسن شو خی کے سا تھ ساتھ فطرت میں نیکی بھی تھی ۔گائوں کے چھو ٹے بڑے اسے پسند کر تے تھے اور جو گبھرو جوان تھے ان کا بس نہیںچلتا تھا کہ وہ اس دُرّ بے بہا کو لے کر پلکوں میں چھپ کر صحرا میںن کل جائیں ۔

دور دور تک اس کے حُسن کا شہرہ پھیل چکا تھا ۔لوگ آتے تو تعر یف سے بڑھ کر پا تے ۔ بڑے بڑے مالدارآکر اس چوکھٹ سے حسن کا خراج ما نگتے ۔ اس کی سہیلیاںہر نیا رشتہ آنے پر اسے چھیڑتیں اور وہ شرما کر بیر بہو ٹی بن جا تی ۔ عارض دہک جاتے ۔آنکھوں میں انجانے پیا ر کی چمک پیدا ہو تی ۔دل میں گد گدی ہو تی اس کا دل بھی اور لڑکیو ں کی طرح چاہتا کہ مالدارآدمی سے اس کی شادی ہو وہ بھی خوشیوںکے صدا بہار جھولے میںزندگی گزارے ۔اس کے ساتھ ساتھ اس کی آنکھوں میں ایک خوبصور ت کڑیل جوان کی تصو یر آجا تی جو اس کا ہو نے والا ساتھی تھا جس کے توا نا با زو اس کا سہا ر ا تھا جس کے سینے پر سر رکھ کر وہ اپنے سارے غم دور کرے ۔

پتہ نہی ںوہ تنہا ئی میں کیا کیا سو چا کر تی تھی ۔ایک ا لھڑ نادان لڑکی سنہر ے سنہرے خواب جن میں وہ اپنے آئندہ ہونے والے ہمسفر کو سنگھا سن پر بٹھا کر خود تصور میں ڈوب جا تی ۔ سہلیاںاس کی بے خودی دیکھ کر اسے گد گدا دیتیں اور وہ شرما کر رہ جا تی ۔

اس کے والد جہا ں دیدہ تھے وہ دو لت کو تر جیح نہیں دیتے تھے ۔ہر رشتے کو نگا ہوں نگا ہو ں میں پرکھتے اور پھر تسلی نہ پا کر دو سرے رشتے کی طرف متو جہ ہو جا تے ۔ان کے دل میں اسلام کی شمع رو شن تھی اور وہ اپنے داماد کو بھی اسلام کا متوالا دیکھنا پسند کر تے تھے ۔ایک دن انہیں ایک 

نیک اور دیانتدار لڑکے کا پیغام ملا جو انھوں نے اسی وقت قبول کر لیا ۔

رات کے دھند لکے میں سہیلیا ںاکٹھی ہوئی تھیں۔شادی کے گیت گائے اور اسے دلہن بنایا۔دلہن بن کراس پر قیامت کا حسن ٹوٹ پڑا ۔شو ہر بھی اسے دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ ایسی خو بصورت لڑکی اس کی ساتھی بنے گی اس نے خواب میں بھی یہ سوچا نہ تھا۔ 

اُمِ ابان نے جب اپنے شو ہر اور نئے گھر کو دیکھا تو وہ مغموم ہو گئیں ۔ان کے خواب ٹوٹ گئے عیش کا خیال ختم ہو گیا تھا۔مگر وہ فطرتاًنیک تھیں۔ فوراًسنبھلیںان کے ذہن میں کلام پاک کی وہ آیتیں گھوم گئیں ۔جن میں دنیا کی بے رغبتی اور آخرت کی نعمتوںکا ذکر ہے انہوںنے جلد جلد وہ آیتیں پڑھیں اور دل میں طے کرلیا اب وہ دنیا وی مال کو تر جیح نہیں دیں گی ۔بلکہ آخرت کے سفر کے لیے نیک کام کریں گی۔

یہ خلیفہ اوّل حضرت ابو بکر صدیق(ص) کا زمانہ تھا ۔شام کے میدا نو ں میں کفر واسلام کی جنگ جا ری تھی ۔ابھی ان کی شادی کو چند روز ہی گزرے تھے ارمانوں سے لگا ئی مہند ی بھی پھیکی نہ پڑی تھی کہ خلیفہ اول کا قا صد گا ئوں میں آیا اور جہاد کے لیے مسلما نوں کو آواز دی ۔

اُمِ ابان گھر میں تھیں ۔قا صد کی آواز سن کر با ہر آئیں ،اعلان سنا،جوشِ جہاد سے سینہ معمور ہوگیا ۔اتنے میں شوہر آگئے ان سے خوش خوشی گو یا ہو ئیں ۔ آپ کا کیا ارادہ ہے؟

شو ہر بولے تمہاری وجہ سے چند روز کی مہلت لے لی ہے حالا نکہ میرا دل چاہ رہا ہے پر لگ  جا ئیںاور اڑکر میدان جہاد میں چلا جا ئوں ۔

اُمِ ابان کی آنکھو ںمیں آنسو آگئے ۔بو لیں آپ کو یہ اچھا لگے گا کہ اسلام اور کفر کی لڑائی ہو اور ہم دونو ں گھر میں بیٹھ کر رنگ رلیا ں منا ئیں تو مجھے اجازت دیں میں خود میدان جنگ میں جائوں گی ۔یہ کہہ کر وہ اپنے ہتھیار درست کرنے لگیں ۔

شوہر یہ دیکھ کر تڑپ گئے ۔بولے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میر ی جان ہے میں نے جہاد سے منہ نہیں موڑا تھا بلکہ صرف تمھارا دھیان کرکے چند روز مانگے تھے پر اب تو ایک لمحہ نہی ںرک سکتا ۔

اُمِ ابان خوش ہو گئیں ۔چند روز کے بعد دونوں میاں بیوی میدان جنگ میںپہنچ گئے ۔شوہر جہاد میںشریک ہوگئے اور ام ابان زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے لگیں ۔اور میدان میں پانی پلانے لگیں ۔
دو دن اسی طرح گزرے،تیسر ے دن ان کے شوہر شہید ہو گئے ۔اُمِ ابان کو جب شوہر کی شہادت کی خبر ملی تو وہ ذرا بھی نہ روئیں ۔دوڑتی ہوئی شوہر کے پاس گئیں ۔خاک میں لتھڑے ہوئے خون آلود جسم کو دیکھا اور ان کے جسم پر سے ہتھیار اتار لئے اُمِ ابان جوش جہاد سے معمور ہو کر لڑنا شروع کر چکی تھیں ۔ آپ نے سر پر سے چادر اتار پھینکی اور تیر چلانے شروع کئے ۔کفار نے بھاری جمعیت کے ساتھ حملہ کیا تھا آپ کا ایک تیر رومی فوج کے کما نڈرکے لگا ۔وہ تیورا کے نیچے گر پڑا اور ڈھیر ہو گیا ۔
کفار چاروں طر ف سے اُمِ ابان پر ٹوٹ پڑے ۔مگر آپ تو ایک نئے جوش سے ہمکنار ہو کر قوتِ ایمانی سے ایک جگہ جم کر کھڑ ی ہو گئیں تھیں اس جرأ ت کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار بو کھلا کر ہٹے اور ان کو شکست ہو ئی ۔

Previous Post Next Post