یاسین اختر مصباحی، ایک سنی صوفی اسلامی اسکالر ہیں جو رضا اکیڈمی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ہیں۔ انھوں نے ایک اقامتی اسلامی جامعہ اور نئی دہلی کے ذاکر نگر کے علاقے میں قادری مسجد قائم کی ہے۔ اس سے قبل وہ نئی دہلی سے شائع ہونے والے اسلامی رسالے کنز الایمان کے مدیر اعلیٰ رہے ہیں۔ 1985ء میں شاہ بانو کیس کے دوران میں، مشہور تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جو شریعت کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہے، کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ وہ علاقائی سیاست میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں اور بھارتی مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے سماجی مظاہروں میں شرکت بھی کرتے ہیں۔
وہ بھارت کے مختلف اسلامی اور مسلم مسائل اور رضویات پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ مندرجہ ذیل ان کے کچھ کام کی ایک فہرست ہے۔
کچھ ممتاز علما اور 1857ء میں ان کا کردار
جہاد سے متعلق 24 آیات قرآنی کا درست مفہوم
آر ایس ایس کے ایجنڈے
المدیح النبوی (عربی)
دانش کی نظر میں
خاک جحاز
گنبد خضرا
امام احمد رضا خان کی فقہی بصیرت
امام احمد رضا خان کی محدثانہ عظمت
اصلاح فکر و عقائد
جشن میلاد النبی
موئے مبارک
معارف کنزالایمان
مسلم پرسنل لا کا تحفظ
پیغام عمل
امام احمد رضا خان بریلوی اور رد بدعات و منکرات
سواد اعظم
شارح بخاری
تعارف اہلسنت
تعارف الجامعۃ الشرفیہ