Tazkira Jang e badar Maidan e badar Ashab e Rasool Allah wa Shuhday e Badar اسماء اصحاب و شہداء بدر

 اسماء اصحاب و شہداء بدر


غزوہ بدر 17 رمضان 2 ہجری بروز جمعہ ہوا۔ اس میں کفار تقریباً ایک ہزار تھے اور ان کے ساتھ بہت زیادہ سامان جنگ تھا جبکہ مسلمان تین سو تیرہ (313) تھے اور ان میں سے بھی اکثر نہتے تھے، مسلمانوں کے پاس دو گھوڑے، چھ ز رہیں، آٹھ تلواریں اور ستر اونٹ تھے۔[1]روایات میں مجموعی تعداد 313 ہے لیکن والد کا نام، قبیلہ کا نام اور ملتے جلتے ناموں کی وجہ سے متفقہ 313 نام کسی جگہ بھی نہیں، البتہ تھوڑے اختلاف سے مندرجہ ذیل 331 (91 مہاجر 64 اوس کے اور 176 خزرج کے ) نام میسر ہیں۔

اکثر تواریخ میں اجمالی طور 290 نام ملتے ہیں جن میں سے 76 مہاجرین کے اور 214 انصار (اوس کے اور خزرج) کے ہیں۔

اسماء اصحاب بدر

عشرہ مبشرہ تمام غزوہ بدر میں شریک تھے


ابوبکر صدیق (مہاجر)

عمر بن خطاب (مہاجر)

عثمان بن عفان (مہاجر) (غزوہ بدر کے موقع پر حضور انور کی صاحبزادی بی بی رقیہ جو حضرت عثمان کی زوجہ مطہرہ تھیں سخت بیمار تھیں، ان کی تیمارداری کرنے کے لیے عثمان کو حضور انور نے مدینہ منورہ میں ہی چھوڑا بدر میں ساتھ نہ لے گئے حتی کہ حضور کے پیچھے ہی ان کی وفات ہو گئی اور دفن کردی گئیں اس موقع پر رسول اللہ نے فرمایا کہ عثمان ﷲ تعالٰی کے کام اور اس کے رسول کی خدمت میں گئے ہیں میں ان کو بدری شمار کرتا ہوں چنانچہ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غنیمت میں سے ان کے لیے حصہ مقرر فرمایا ان کے سوا کسی غائب شخص کا حصہ مقرر نہ کیا[2])

علی بن ابی طالب (مہاجر)

طلحہ بن عبید اللہ (مہاجر)

زبیر بن عوام (مہاجر)

عبدالرحمن بن عوف (مہاجر)

سعد بن ابی وقاص (مہاجر)

سعید بن زید (مہاجر)

ابو عبیدہ بن جراح (مہاجر)

ا

ابو انسہ مولی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

ابو دجانہ

ابو کبشہ مولی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

ابی بن کعب (خزرجی)

اخنسں بن حبیب (مہاجر)

ارقم بن ابی ارقم (مہاجر)

اسعد بن یزید (خزرجی)

انس بن معاذ (خزرجی)

انس مولی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

انیس بن قتادہ (اوسی)

اوس بن خولی (خزرجی)

ایاس بن اوس (اوسی)

ایاس بن بکیر (مہاجر)

ب

بجیر بن ابی بجیر

بحاث بن ثعلبہ (خزرجی)

براء بن معرور (خزرجی)

بسبسہ بن عمرو (خزرجی)

بلال بن رباح (مہاجر)

بشیر بن سعد (خزرجی)

ت

تمیم مولٰی خراش (خزرجی)

تمیم مولٰی بنی غمن بن سلم (اوسی)

تمیم بن یارن (خزرجی)

ث

ثابت بن اقرم (اوسی)

ثابت بن ثعلیہ (خزرجی)

ثابت بن خالد (خزرجی)

ثابت بن عمر (خزرجی)

ثابت بن ہزال (خزرجی)

ثعلبہ بن حاطب (اوسی)

ثعلبہ بن عمرو (خزرجی)

ثعلبہ ابن عمرو (مہاجر)

ثعلبہ بن عمر (مہاجر)

ثعلبہ بن عنمہ (خزرجی)

ثقف ابن عمرو (مہاجر)

ج

جابر بن عبد اللہ ابن ریاب (خزرجی)

جابر بن عبد اللہ بن عمرو (خزرجی)

جبار بن صغر (خزرجی)

جبر بن عتیک (اوسی)

جبیر بن ایاس (اوسی)

ح

حمزہ بن عبد المطلب (مہاجر)

حارث بن اوس رافع (اوسی)

حارث ابن اوس بن معاذ (اوسی)

حارث بن حاطب (اوسی)

حارث بن ابی خزمہ (اوسی)

حارث بن خزمہ (خزرجی)

حارث بن صمہ (خزرجی)

حارث بن عرفجہ (اوسی)

حارث بن قیس (اوسی)

حارث بن قیس (خزرجی)

حارث بن نعمان (اوسی)

حارثہ بن سراقہ (خزرجی) (شہید ہوئے۔ )

حارث بن نعمان (خزرجی)

حاطب بن ابی بلتعہ (مہاجر)

حاطب بن عمرو (مہاجر)

حباب بن منذر (خزرجی)

حبیب بن اسود (خزرجی)

حرام بن ملحان (خزرجی)

حریث بن زید (خزرجی)

حصین بن حارث (مہاجر)

حمزہ بن حمیر (خزرجی)

خ

خارجہ بن زید (خزرجی)

خالد بن بکیر (مہاجر)

خالد بن قیس (خزرجی)

خباب بن ارث (مہاجر)

خباب مولٰی عتبہ (مہاجر)

خبیب بن اساف (خزرجی)

خراش بن صمہ (خزرجی)

خراش بن قتادہ (اوسی)

خزیمہ بن فاتک (مہاجر)

خلاد بن رافع (خزرجی)

خلاد بن سوید (خزرجی)

خلاد بن عمرو (خزرجی)

خلاد بن قیس (خزرجی)

خلیدہ بن قیس (خزرجی)

خلیفہ بن عدی (خزرجی)

خنیس بن حزافہ (مہاجر)

خواث بن جبیر (اوسی)

خولی بن ابی خولی (مہاجر)

ذ

ذکوان بن عبید

ذو الشمالین ابن عبد عمرو (مہاجر) (شہید ہوئے۔ ) (صحیح نام عمیر بن عبد عمرو بن نضلہ)

ر

راشد بن معلی (خزرجی)

رافع بن حارث (خزرجی)

رافع بن عنجدہ (اوسی)

رافع بن مالک (خزرجی)

رافع بن معلی بن لوذان (خزرجی) (شہید ہوئے۔ )

رافع بن یزید (اوسی)

ربعی بن رافع (اوسی)

ربیع بن ایاس (خزرجی)

ربیعہ بن اکثم (مہاجر)

رحیلہ بن ثعلبہ (خزرجی)

رفاعہ بن حارث (خزرجی)

رفاعہ بن رافع بن مالک (خزرجی)

رفاعہ بن عبد منذر (اوسی)

رفاعہ بن عمرو (خزرجی)

ز

زیاد بن سکن (اوسی)

زیاد بن عمرو (خزرجی)

زیاد بن لبید (خزرجی)

زید بن اسلم (اوسی)

زید بن حارثہ (مہاجر)

زید بن خطاب (مہاجر)

زید بن مزین (خزرجی)

زید بن معلی (خزرجی)

زید بن ودیعہ (خزرجی)

س

سالم مولٰی ابی حذیفہ (مہاجر)

سالم بن عمیر (اوسی)

سائب بن عثمان بن مظعون (مہاجر)

سبرہ بن فاتک (مہاجر)

سراقہ بن عمرو (خزرجی)

سراقہ بن کعب (خزرجی)

سعد مولٰی حاطب (مہاجر)

سعد بن خولہ (مہاجر)

سعد بن خیثمہ (اوسی)

سعد بن ربیع (خزرجی)

سعد بن زید (اوسی)

سعد بن سعد (خزرجی)

سعد بن سہیل (خزرجی)

سعد بن عبادہ (خزرجی)

سعد بن عبید (اوسی)

سعد بن عثمان (خزرجی)

سعد بن معاذن (اوسی)

سفیان بن نسرن (خزرجی)

سلمہ بن اسلم (اوسی)

سلمہ بن ثابت (اوسی)

سلمہ بن سلامہ (اوسی)

سلیط بن قیس (خزرجی)

سلم بن حارث (خزرجی)

سلم بن عمرو (خزرجی)

سلیم بن قیس (خزرجی)

سلیم بن ملحان (خزرجی)

سماک بن سعد (خزرجی)

سنان ابن ابی سنان (مہاجر)

سنان بن صیفی (خزرجی)

سہل بن حنیف (اوسی)

سہل بن رافع (خزرجی)

سہل بن عتیک (خزرجی)

سہل بن قیس (خزرجی)

سہیل بن رافع (خزرجی)

سہیل بن وہب (مہاجر)

سواد بن رزین (خزرجی)

سواد بن غزیہ (خزرجی)

سوبیط بن حرملہ (مہاجر)

ش

شجاع بن وہب (مہاجر)

شریک بن انس (اوسی)

شماس بن عثمان (مہاجر)

ص

صبیح مولٰی ابی عاص (مہاجر)

صفوان بن وہب (مہاجر) (شہید ہوئے۔ )

صہیب بن سنان (مہاجر)

صیفی بن سواد (خزرجی)

ض

ضحاک بن حارثہ (خزرجی)

ضحاک بن عبد عمرو (خزرجی)

ضمرہ بن عمرو (خزرجی)

ظ

طفیل بن حارث (مہاجر)

طفیل بن مالک (خزرجی)

طفیل بن نعمان (خزرجی)

طلب بن عمیر (مہاجر)

ع

عاصم بن ثابت (اوسی)

عاصم بن عدی (اوسی)

عاصم بن عکیر (خزرجی)

عاصم بن قیس (اوسی)

عامر بن امیہ (خزرجی)

عامر بن بکیر (مہاجر)

عامر بن ربیعہ (مہاجر)

عامر بن سعد (خزرجی)

عامر بن سلمہ (خزرجی)

عامر بن فہیرہ (مہاجر)

عامر بن مخلد (خزرجی)

عامر بن سکن (خزرجی)

عائذ بن ماعص (خزرجی)

عباد بن بشر (اوسی)

عباد بن قیس (خزرجی)

عبادہ بن صامت (خزرجی)

عبد اللہ بن ثعلبہ (خزرجی)

عبد اللہ بن جبیر (اوسی)

عبد اللہ بن جحش (مہاجر)

عبد اللہ بن جد (خزرجی)

عبد اللہ بن حمیر (خزرجی)

عبد اللہ بن ربیع (خزرجی)

عبد اللہ بن رواحہ (خزرجی)

عبد اللہ بن زید (خزرجی)

عبد اللہ بن سراقہ (مہاجر)

عبد اللہ بن سلمہ (اوسی)

عبد اللہ بن سہل (اوسی)

عبد اللہ بن سہیل (مہاجر)

عبد اللہ بن شریک (اوسی)

عبد اللہ بن طارق (اوسی)

عبد اللہ بن عامر (خزرجی)

عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی بن سلول

عبد اللہ بن عبد مناف (خزرجی)

عبد اللہ بن عرفطہ (خزرجی)

عبد اللہ بن عمرو (خزرجی)

عبد اللہ بن قیس بن صخر (خزرجی)

عبد اللہ بن کعب (خزرجی)

عبد اللہ بن مخرمہ (مہاجر)

عبد اللہ بن مسعود (مہاجر)

عبد اللہ بن مظعون (مہاجر)

عبد اللہ بن نعمان (خزرجی)

عبد ربہ بن حق (خزرجی)

عبد الرحمٰن بن جبرن (اوسی)

عبدہ بن حسحاس (خزرجی)

عبس بن عامر (خزرجی)

عبید بن اوس (اوسی)

عبید بن تیہان (اوسی)

عبید بن زید (خزرجی)

عبید بن ابی عبید ہ (اوسی)

عتبان بن مالک (خزرجی)

عتبہ بن ربیعہ (خزرجی)

عتبہ بن عبد اللہ (خزرجی)

عتبہ بن غزوان (مہاجر)

عثمان بن مظعون (مہاجر)

عجلان بن نعمان (خزرجی)

عدی بن ابی ذغباء (خزرجی)

عصمہ بن حصین (خزرجی)

عصیمہ اشجعی (خزرجی)

عطیہ بن نویرہ (خزرجی)

عقبہ بن عامرال(خزرجی)

عقبہ بن عثمان (خزرجی)

عقبہ بن وہب (خزرجی)

عکاشہ بن محصن (مہاجر)

عمار بن یا سر (مہاجر)

عمارہ بن حزم (خزرجی)

عمارہ بن زیادن (اوسی)

عمرو بن ایاس (خزرجی)

عمرو بن ثعلبہ (خزرجی)

عمرو بن مجموع (خزرجی)

عمرو بن حارث (خزرجی)

عمرو بن حارث (مہاجر)

عمرو بن سراقہ (مہاجر)

عمرو بن ابی سرح (مہاجر)

عمرو بن طلق (خزرجی)

عمرو بن قیس (خزرجی)

عمرو بن معاذ (اوسی)

عمرو بن معبد (اوسی)

عمیر بن عامر (خزرجی)

عمیر بن عوف (مہاجر)

عویم بن ساعدہ (اوسی)

عیاض بن زہیر (مہاجر)

عیصمہ اسدی

شہداء

عمیر بن ابی وقاص (مہاجر) (16 سال کی عمر)

عوف بن حارث (خزرجی) (معوذ شہید کے بھائی)

عمیر بن حمام (خزرجی)

عمار بن زیادہ بن رافع

عبید ہ بن حارث (مہاجر)

عاقل بن بکیربن عبد ياليل (مہاجر)

غ

غنام بن اوس (خزرجی)

ف

فاکہ بن بشر (خزرجی)

فروہ بن عمرو (خزرجی)

ق

قتادہ بن نعمان (اوسی)

قطبہ بن عامر (خزرجی)

قدامہ بن مظعون (مہاجر)

قیس بن عمر (خزرجی)

قیس بن محصن (خزرجی)

قیس بن مخلد (خزرجی)

ک

کعب بن جمازہ (خزرجی)

کعب بن زید (خزرجی)

ابو مرثد كناز بن حصن

ل

لبدہ بن قیس (خزرجی)

م

مالک بن ابی خولی (مہاجر)

مالک بن رفاعہ (خزرجی)

مالک بن قدامہ (اوسی)

مالک بن نمیلہ (اوسی)

مجذر بن زیاد (خزرجی)

محرزبن نضلہ (مہاجر)

مدلاج بن عمرو (مہاجر)

مدلاج بن عمرو (مہاجر)

مسطح بن اثاثہ (مہاجر)

مسعود بن خلدہ (خزرجی)

مسعود بن زید (خزرجی)

مسعود بن عبد سعد (اوسی)

معاذ بن جبل (خزرجی)

معاذ بن صمہ (خزرجی)

معاذ بن ماعص (خزرجی)

معبد بن قیس (خزرجی)

معتب بن عوف (مہاجر)

معقن بن منذر (خزرجی)

معن بن عدی (اوسی)

معن بن یزید (مہاجر)

معوذ بن عمرو (خزرجی)

ملیل بن وبرہ (خزرجی)

منذر بن قدامہ (اوسی)

مالک بن ربیعہ (خزرجی)

مالک بن عمرو (مہاجر)

مالک بن مسعود (خزرجی)

مبشر بن عبد المنذر (اوسی) (شہید ہوئے۔ )

محرر بن عامر (خزرجی)

محمد بن مسلمہ (اوسی)

مرثد بن ابی مرثد كناز بن حصن (مہاجر)

مسعود بن اوس (خزرجی)

مسعود بن ربیعہ (مہاجر)

مسعود بن سعد (خزرجی)

مصعب بن عمیر (مہاجر)

معاذ بن حارث (خزرجی)

معاذ بن عمرو (خزرجی)

معید بن عباد (خزرجی)

معتب بن قشیر (اوسی)

معمر بن حارث (مہاجر)

معن بن عدی (اوسی)

معوذ بن حارث (خزرجی) (شہید ہوئے۔ ) (عوف شہید کے بھائی)

مقداد بن اسود (مہاجر)

منذر بن عمرو (خزرجی)

منذر بن محمد (اوسی)

مہجع بن صالح (مہاجر) (شہید ہوئے۔ ) مولٰی عمر بن خطاب (بدر کا پہلا شہید)

ن

نصر بن حارث (اوسی)

نعمان اعرج (خزرجی)

نعمان بن ابو خزمہ (اوسی)

نعمان بن سنان (خزرجی)

نعمان بن عصر (خزرجی)

نعمان بن عبد عمرو (خزرجی)

نعمان بن عمرو (خزرجی)

نعمان بن مالک (خزرجی)

نوفل بن عبد اللہ (خزرجی)

و

واقد بن عبد اللہ (مہاجر)

ودقہ بن ایاس (خزرجی)

ودیعہ بن عمرو (خزرجی)

وہب بن ابی سرح (مہاجر)

وہب بن سعد

ہ

ہانی بن نیار (اوسی)

ہبیل بن وہرہ (خزرجی)

ہلال بن معلی (خزرجی)

ی

یزید بن اخنس (مہاجر)

یزید بن حارث (خزرجی) (شہید ہوئے۔ )

یزید بن خزام (خزرجی)

یزید بن رُقیش (مہاجر)

یزید بن سکن (اوسی)

یزید بن المنذر (خزرجی) [3]


اسماء مبارک شہداء بدر

غزوہ بدر میں (70 کفار مارے گئے اور 70 قیدی بنے جبکہ) کل 14 صحابہ کرام (مہاجرین میں سے 6 اور انصار میں سے 2 اوسی اور 6 خزرجی) شہید ہوئے۔ جن کے اسمائے گرامی مع مختصر تعارف کے یہ ہیں۔


مہجع بن صالح

قوم عک سے تعلق رکھتے تھے۔ حضرت عمر فاروق کے آزاد کردہ غلام تھے۔ غزوہ بدر میں سب سے پہلے یہی شہید ہوئے تھے۔


عبید ہ بن حارث بن مطلب بن عبد مناف بن قصی

آپ کی کنیت ابو حارث یا ابو معاویہ ہے 63 سال کی عمر میں شہید ہوئے۔ سب سے پہلے اسلامی سریہ کے سردار یہی بنائے گئے تھے۔


عمیر بن ابی وقاص۔

یہ حضرت سعد بن ابی وقاص کے بھائی ہیں۔ شہادت کے وقت ان کی عمر 16 سال کی تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کو چھوٹے ہونے کی وجہ سے جنگ سے واپس کرنا چاہا تو یہ رونے لگے اس لیے آپ نے اجازت دے دی۔


عاقل بن بکیر بن عبد ياليل۔

عمیر بن عبد عمرو بن نضلہ۔

ذوالشمالین آپ کا لقب تھا۔ کنیت ابو محمد تھی۔ بنو زہرہ کے حلیف تھے۔


عوف یا(عوذ) بن عفرا۔ یہ انصاری صحابی ہیں۔ ان کی والدہ کا نام عفرا تھا اور والد کا نام حارث تھا۔

معوذ بن عفرا۔

یہ عوف بن عفرا کے بھائی ہیں۔


حارث یا (حارثہ) بن سراقہ بن حارث۔

ان کی والدہ انس بن مالک کی پھوپھی ہیں۔ آپ کے حلق میں تیر لگا تھا۔


یزید بن حارث یا (حرث) بن قیس بن مالک۔ انصاری صحابی ہیں۔

رافع بن معلی بن لوذان۔ یہ بھی انصاری صحابی ہیں۔

عمیر بن حمام بن جموح بن زید بن حرام۔

انصاری صحابی ہیں۔ حضرت عبید ہ بن حارث کے ساتھ مواخات تھی۔ دونوں ایک ہی میدان میں سرخرو ہو کر رونق افروز جنت ہوئے۔


عمار بن زیادہ بن رافع۔ انصاری صحابی ہیں۔

سعد بن خیثمہ انصاری۔

کنیت ابو عبد اللہ تھی۔ لقب سعد خیر تھا۔ ان کے والد نے انہیں روکا تھا غزوہ بدر میں نہ جانے کے لیے وہ چاہتے تھے کہ میں خود جاؤں لیکن حضرت سعد نے کہا مجھے جنت میں جانے سے نہ روکو۔ ان کے والد خیثمہ غزوہ احد میں شہید ہوئے۔


مبشر بن عبد منذر بن زبیر بن زید۔ انصاری صحابی ہیں۔

یہ وہ چودہ خوش نصیب صحابی ہیں جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور شہادت پائی۔ ان کے علاوہ اور بھی نام ذکر کیے جاتے ہیں جو مختلف فیہ ہیں۔

شہداء بدر میں سے تیرہ حضرات تو میدان بدر ہی میں مدفون ہوئے مگر حضرت عبید ہ بن حارث نے چونکہ بدر سے واپسی پر منزل ”صفراء” میں وفات پائی اس لیے ان کی قبر شریف منزل ”صفراء” میں ہے۔۔

Previous Post Next Post