گلزار ملت شہزادۂ سرکار مسولی سید محمد اسماعیل گلزار میاں واسطی قادری رزاقی ااسماعیلی مسولی شریف
گلزار ملت شہزادۂ سرکار مسولی سید محمد اسماعیل گلزار میاں واسطی قادری رزاقی ااسماعیلی مسولی شریف کا آج کی اس ویڈیو میں ہم مختصر تعارف آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں اگر ویڈیو پسند آئے تو لائک اور شیر کریں اور ہمارے چینل فدا نامہ کو سبسکرائب کیجے۔
حضور گلزار ملت کا شہرہ جن کا نعرہ جن کی عظمت کا ڈنکا صرف ہند ہی میں نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی بجتا ہے ۔جن کے اخلاق حسنہ سے اپنے تو اپنے ہیں غیر بھی متاثر ہوئے۔ گلزار ملت کے اندر موجود خدمت علم دین کے حوصلے کو دیکھ کر اپنے وقت کے جاں باز فکر میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔گلزار ملت عالم باعمل، رہبر راہ شریعت و طریقت، منکسرالمزاج، تواضع صفت اور ان کے علاوہ بے شمار خوبیوں کے مالک ہیں۔
سرکار نورالاولیا نے زندگی بھر دین اسلام کی خدمت پیش کی اور زندگی کا ہر لمحہ عشق رسول کے سائے میں گزارا . آپ کا ہر قدم اللہ اور اسکے رسول کی رضا اور خوشنود ی کے لیے تھا . تقریباً 400 سال سے خانواداسماعلیہ کے صاحبزادگا ن نے بھٹکے ہوئے لوگوں کو ہدایت کا پیغام دیا . اِس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے اللہ راب العزات نے سرکار گلزار ملت کا وجود بخشا . آپ کی ذات قوم مسلم کے لیے ایک نعمت ہے اور خانقاہ اسماعیلیہ کی نشاۃ ثانیہ بھی آپ ہی وجود بابرکت سے وابستہ ہے . آپ کی ذات محتاج تعارف نہیں ہے . آج دُنیاکے اکثر و بیشتر مشائخ کرام وعلماء کرام آپ کےدیدار کو اپنی زندگی کی معراج سمجھتے ہیں .
آپ کا اسم گرامی سید گلزار اسماعیل واسطی
ولادت:
آپ کی ولادت نورالاولیا حضرت سید شاہ نور اَحْمَد سیف اللہ وسطی قادری رازاقی اسماعیلی علیہ الرحمہ کے گھر ۱۹ اگست ۱۹۷۴ عیسوی کو ہوئی۔
تعلیم وتربیت:
آپ نے درس نظامی کی تعلیم دارالعلوم وارثیہ گومتی نگر لکھنو۔ مدرسہ نثار العلوم اکبرپور، دارالعلوم غریب الٰہ آباد سے سندفراغت وفضیلت حاصل کی اور منشی، مولوی، عالم ، فاضل کا امتحان الٰہ آباد سے اور ادیب، ماہر ،کامل ، معلم اردو جامعہ علی گڑھ اور یوپی بورڈ سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔
آپ نے اپنے جامعہ اسماعیلیہ میں وقتاً فوقتاً طلبہ کے امتحان کے ساتھ ساتھ سبق آموز نصیحتیں نیز روحانی تربیت بھی فرماتے رہتے ہیں۔
فیض و صحبتیں:
حضور گلزار ملت نے حضور رئیس الاولیا مولانا سید شاہ حبیب احمد واسطی، اپنے پیر ومرشد قطب بلگرام سید شاہ زین العابدین واسطی قادری ، حضور سید العلما، حضور احسن العلما،حضور سرکارِ کلاں سیدمختار اشرف اشرفی۔ حضور امین ملت سید امین میاں، اشرف العلما سید حامداشرف اشرفی۔ حضور اشرف الاولیا سید مجتبیٰ اشرف اشرفی، حضرت سید شاہ قاسم میاں، حضور سید شاہ آل رسول ستھرے میاں، حضرت سید شاہ محمد عارف واسطی واحدی، حضرت سید عبد الباری مسولی شریف، بڑے صاحب سید شاہ عبد اللہ حسینی قادری ہاشمی بیجاپوری سے اکتساب فیض فرمایا۔یہ عظیم شخصیتیں اپنے آپ میں ایک انجمن ہیں ، اکثر افراد کا تعارف آپ ہمارے چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔
نکاح و اولاد:
حضور گلزار ملت کا نکاح حضرت سید شاہ سمش الضحیٰ قادری سیدواڑہ کی پوتی ، حضرت سید عزیز الرحمٰن قادری کریلی کی دختر نیک اختر کے ہمراہ بتاریخ ۲۷ دسمبر ۲۰۰۷ کو بروز جمعرات بعد نماز عشا ہوا۔ آپ کی اولاد امجاد میں دو شہزادے ، حضرت سید کرم حبیب واسطی، سید فضل حبیب واسطی کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔
ذریعہ معاش:
حضور گلزار ملت نے اہل و عیال کی ذمہ داری و فرائض بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں، آپ کا ذریعہ معاش تجارت ہے۔
بیعت وخلافت:
گلزار ملت نے اپنے حقیقی ماموں جان اور پھوپھا جان حضرت رئیس اولیا قطب بلگرام حضرت سید شاہ زین العابدین واسطی قادری کے دست اقدس پر بیعت اور خلافت کا شرف حاصل کیا، ان کے علاوہ حضرت سید سیف اللہ واسطی۔ حضور سرکار کلاں سید مختار اشرف اشرفی، امین ملت سید امین میاں، تاج الشریعہ علامہ اختر رضا خان، حضرت سید حسنین میاں نظمی مارہروی، حضرت سید فخر الدین اشرف اشرفی وغیرہ جیسے آسمان ولایت وکرامت بزرگان دین سے بھی شرف خلافت حاصل ہے۔
حلیہ:
سرکار گلزار ملت کا حلیہ میرا آقا مرشد برحق سرکار گلزار ملت کا حلیہ مبارک کچھ اِس طرح ہے .
میانہ قد ، حَسِین گیسو والے ، چہرہ مثل چاند کے ، چوڑا ماتھا ، سَر مبارک سے تاج مبارک ہٹتی ہے تو ماتھے کی چمک سے دِل ودماغ روشن ہو جاتے ہیں ،اور گھنی سیاہ داڑھی شریف ، عربی خرقہ شریف ہمیشہ زیب تن رہتا ہے ، گفتار شیریں رفتار تو ایسی کہ نبی کی یاد آ جائے ، نشست ایسی کی بزرگوں کی صحبتیں کے راز عیاں ہوجائے ، صبح و شام اگر بیٹھے رہیںتو لوگ ہٹنے کا نام نہ لیں ، مزاج میں بے حد مروت ، جلدی کسی سے ناراض ہوتے ہوئے نا دیکھا گئا، عاشق رسول کے لیے پھول ہیں اور دشمنی رسول کے لیے شمشیر بے نیام ہیں .
سیرت وخصائص:
سرکار گلزار ملت کی دینی و ملی خدمات جتنی بیان کی جائے کم ہے . صبح و شام دیوانوں کا میلا لگا رہتا ہے . لوگوں کی بات کو خنداںپیشانی کے ساتھ سماعت کرتے ہیں اور انکی درخوست پر ان کے مسجدوں کی ان کے مدرسو ں کی سنگ بنیاد کی محفل ہویا افتتاح اللہ ورسول کی رضا کی خاطر تشریف لے جاتے ہیں . آپ کی شہرت کا آفتاب نہ صرف اپنے علاقے وصوبے میں روشن ہے بلکہ ساری مسلم دنیا میں اپنی کرنیں بکھیر رہا ہے علما وصوفیاجب آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں تو بے حد تعظیم وتکریم کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کہیں کوئی بے ادبی نہ ہو جائے۔
صوبہ اتر پردیس ہی نہیں بلکہ بہار ، بنگال ، اوڑیسہ ، کرناٹک مہاراشٹر وغیرہ میں آپکےعاشق ہزاروں میں پائے جاتے ہیں . آپ کا کردار کا آپ کی گفتار اسوۂ نبی کے عین مطابق ہے۔ یہی سبب ہے کہ لوگ آپ کے دیوانے ہوئے جاتے ہیں۔ جلسے کی کامیابی کے لیے صرف آپ کا نام ہی کافی ہے۔
سرکار گلزار ملت کا اخلاق و کردار کے غازی ہیں، ہر ہر ادامیں سنت مصطفیٰ ﷺ کی جھلک محسوس کی جا سکتی ہے۔
گلزار سرکار گلزار ملت اپنے چاہنے والو اور غیر چاہنے والو دونوں جام عشق نبی پلاتے نظر آتے ہیں۔ فرض و واجب کے ساتھ ساتھ نفلوں سنتوں کی پابندی فرماتے ہیں۔ خود ہی شریعت پر عمل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہیں۔آپ نقیب مسلک اعلیٰ حضرت ہیں آپ کا فرمان مبارک ہے۔
جو مسلک اعلی حضرت کا دشمن ہے وہ ہمارا نہیں ہے اور جو میرا مرید مسلک اعلی حضرت سے پھرجائے وہ میری بیعت سے خارج ہے . ( سبحان اللہ )
سرکار گلزار ملت اِس قدر مسلک اعلی حضرت سے پیار کرتے ہیں کی مسلک پر حرف بھی آ جائے یہ آپ کو گوارہ نہیں ہے
حقیقت تو یہ ہےکہ اگر حضور گلزار ملت مد ظلہ العالی کی ذات کےمتعلق معلومات سپرد قرطاس کی جاے تو کئی سو صفحات پر مشتمل ہوسکتی ہے سیدی کےاوصاف حمیدہ میرے جیسے گناہ گار کیا بیاں کریں جن کی ذات دور حاضر میں مرجع عوام و خواص ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت گلزار ملت کو عمر خضر عطا فرمایے۔ آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے چینل فدا نامہ سبسکرائب کریں اور ویڈیو کو لائک اور شئیر کریں۔
Post a Comment